Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ملائیکہ اروڑا غصے سے لال پیلی

قومی نیوز هفته 02 فروری 2019
ملائیکہ اروڑا غصے سے لال پیلی

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراپنے قریبی دوست ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی۔ بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاؤس میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔ واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے تاہم سلمان خان کو ارجن کپور کا اپنی سابق بھابھی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومنا پسند نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے تو بونی کپور کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ کپورفیملی میں سے بھی بونی کپور، ارجن کی بہن انشولا کپوراورکزن سونم کپور اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ سونم کپور کئی بار ارجن کو ملائکہ سے دوررہنے کی ہدایت بھی کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان اورارجن کپور کے درمیان تعلقات تھے لیکن یہ رشتہ ختم ہوگیا جس کے بعد ارجن کپور اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا کے درمیان دوستی ہوگئی اور دوستی کا یہ رشتہ اتنا آگے بڑھا کہ دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی ہوئی تھی جو 18 سال تک قائم رہی اور دونوں کا ایک 15 سال کا بیٹا بھی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار ارباز خان نے فلم ‘دبنگ’ کے پارٹ 3 کا اعلان کیا ، ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور دیگر چیزیں فائنل ہو چکی ہیں اور یہ فلم اگلے سال کے آخر میں ریلیز ہو گی۔ تاہم ارباز نے یہ نہیں بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں ان کی سابق بیگم ملائکہ اروڑہ کا نام ہے یا نہیں جن سے ان کی طلاق ہو چکی ہے اور طلاق کے بعد بھی دونوں اچھے دوست ہیں۔

(407 بار دیکھا گیا)

تبصرے