Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میٹھے بول میں جادو

ویب ڈیسک بدھ 30 جنوری 2019
میٹھے بول میں جادو

ندیم اور نعیم دونوں بھائی تھے دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے ایک جیسا لباس ایک جیسے بیگ اور ایک طرح کے جوتے پہنتے تھے پڑھائی میں بھی تقریباً ایک جیسے تھے فرق تھا تو بول چال

،لب ولہجے کا سب لڑکے محسوس کرتے کہ ندیم دھیمے لہجے،سْلجھے انداز اور دھیمی سی مْسکراہٹ چہرے پر سجائے رکھتا جبکہ نعیم اْکھڑے طریقے سے بولتاآنکھیں سْرخ اور منہ سے جھاگ نکلتی محسوس ہوتی والدین بھی اْسکی عادت سے پریشان تھے،

محسوس ہوتا کہ کسی سے لڑرہا ہے اکثر اْس کی بات سچ ہوتی مگر طرز بیان بْرا لگتا تھاٹیچر صاحبان بھی اْس کی اس عادت سے نالاں تھے مگر اْس کی فطرت بن چکی تھی اور فطرت بدلتی نہیں ایک بار شیخوپورہ جارہے تھے کہ گاڑی میں منجن بیچنے والا آگیا۔اْس نے اپنے منجن کی تعریفیں شروع کردیں سب مسافر سنتے رہے مگر یہ باز نہ رہ سکا اور کہنے لگا پہلے اپنے میلے کچیلے دانت دیکھو اْنہیں صاف کروپھر کسی کو بیچنا وہ بیچارا کہنے لگاباؤجی روزی کمانے دو آپ کی مہربانی ہو گی۔

مگر یہ کب باز آنے والا تھابولاپہلے تو لو پھر بولوتمہارے دانت پیلے ہیں اور اور تم منجن کی تعریفیں کر رہے ہو سبھی اْس کی طرف دیکھنے لگے بات تو ٹھیک تھی مگر طرز بیان اچھا نہ تھاوہ بیچارا اگلے سٹاپ پر اْتر گیااکثر مسافر ہنسنے لگے یہی بات آرام سے بھی کی جا سکتی تھی تو شاید وہ عمل کر لیتاایک دن کلاس میں دھیمے انداز میں طرز گفتگو موضوع بحث تھاایک سٹوڈنٹ نے ٹیچر کی توجہ نعیم کی طرف دلائی ٹیچر نے اْسے سمجھانے کیلئے ایک واقعہ سْنایا کہ بات کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ اور شیریں لہجہ کتنا ضروری ہے

کسی بادشاہ نے دوسرے بادشاہ کے مْلک پر حملہ کر دیابادشاہ نے حکم دیا ہم جنگ پر جارہے ہیں فوراً دست شناس کو بلایا جائے کہ ایسی کون سی تدبیر ہو گی کہ ہم فاتح رہیںجب شاہی دست شناس کو بادشاہ کا حْکم سنایا گیا تو اْس نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے بیمار ہے بادشاہ کے دربار میں حاضر نہیں ہو سکتا مگر بادشاہ کا حکم بھی ٹالا نہیں جا سکتا تھااْس نے ایک ہونہار شا گرد کو یہ کہہ کر بادشاہ کی طرف روانہ کیا کہ یہ میری طرح کا دست شناس ہے میری اور اِس کی باتوں میں کچھ فرق نہ ہو گاجب شاگرد بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا تو بادشاہ نے اْس کے آنے کی وجہ پوچھی جب اْسے بتایا گیا کہ شاہی دست شناس بیمار ہے اور اْس نے اپنے شاگرد کو بھیجا ہے ،بادشاہ نے کہا فوراً میرا ہاتھ دیکھو اور بتاؤ کہ جنگ کا کیا ہو گا؟شاگرد نے بادشاہ کا ہاتھ دیکھا اور بتانا شروع کر دیاآپ کو اور آپ کی فوج کو بڑی شکست ہو گی۔اِن میں کچھ لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ جائیں گے اور جنگ میں آپ پکڑے جائیں گے آپ کو میدان جنگ میں گھسیٹا جا ئے گابادشاہ کاغصے سے بْرا حال ہو گیااْس نے حکم دیا کہ اِس کی آخری خواہش پوری کرکے سْولی پر لٹکا دوسپاہی نے اْس کی آخری خواہش پوچھی۔اْس نے کہامیری خواہش ہے کہ میرے استاد محترم سے مْلاقات ہو جائے شاہی ہر کارے دوڑے گئے اور دست شناس کو سارا ماجرا کہہ سنایااْستاد دست شناس کسی نہ کسی طرح شاہی دربار میں پہنچا تو بادشاہ نے کہا:کس نالائق کو ہمارے پاس بھیجا تھا؟

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : چہرے کی چربی کم کرنے کے آسان ٹوٹکے

دست شناس نے کہااْسے چھوڑئیے میں آپ کا ہاتھ دیکھتا ہوں اور ہاتھ دیکھ کر کہنے لگے جہاں پناہ آپ بہت جو انمردی اور بہادری سے لڑیں گے آپ کی فوج سے ڈرپوک اور بزدل لوگ بھاگ جائیں گے اور کچھ نمک حرام آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے مگر آپ آخر دم تک مقابلہ کریں گے اور رہتی دْنیا تک آپ کا نام بہادر لوگوں میں سے ہو گا اور مْرنے کے بعد تو کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے اِس لئے وہ بزد ل دْشمن اپنے انتقام کی خاطر آپ کی لاش کو گھوڑوں کے پیچھے باندھ کر آپ کی لاش کی بے حرمتی کریں گے بادشاہ پامسٹ کے تعریفانہ جملوں سے بہت خوش ہواشاہی دست شناس کو مالا مال کرنے کا حکم دیاشاہی دست شناس نے کہابادشاہ سلامت مجھے انعام نہیں چاہئے میرے نالائق شاگرد کو بھی رہا کر دیا جائے بادشاہ نے حکم دیا اِسے انعام بھی دیا جائے اور اِس کے شاگرد کو بھی چھوڑ دیا جائے شاہی پامسٹ اور اس کا شاگرد جب دربار سے باہر نکلے لگے تو شاگرد نے کہااستاد جی ! جو باتیں میں نے بتائیں وہی باتیں آپ نے بتائیں مجھے سزا اور آپ کو انعام کیوں ؟

شاہی دست شناس نے جواب دیاباتیں تو ہم دونوں کی ایک طرح کی تھیں لیکن دونوں کا طرز گفتگو الگ الگ تھامیرے ہر جملے سے بادشاہ خوش ہوتا گیا اور تمہارے جملے سے بادشاہ کو غصہ آتا گیااس لئے سیانے کہتے ہیں میٹھے بول میں جا دْو ہے ۔بات ندیم اور نعیم کی ایک جیسی بھی ہو مگر طرز تخاطب میں زمین وآسمان کا فرق ہے ندیم کا لہجہ دھیما اور سْلجھا ہوا اور نعیم کا انداز غصیلا ہوتا ہے اب نعیم شرمندہ ہورہا تھاٹیچر کی بات ٹھیک تھی اْس نے دل میں ارادہ کر لیا کہ وہ بھی اپنی گفتگو میں نرمی اور لہجہ درست رکھے گاپیارے ساتھیو! اسی لیے کہتے ہیں کہ میٹھے بول میں جادو ہے

(396 بار دیکھا گیا)

تبصرے