Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان،بھارت کرپشن میں ایک ایک پوائنٹ پیچھے

قومی نیوز بدھ 30 جنوری 2019
پاکستان،بھارت کرپشن میں ایک ایک پوائنٹ پیچھے

اسلام آباد…ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی 2018) میں ایک ایک پوائنٹ بہتری حاصل کی ہے جبکہ اس کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں آیا۔

دوسری جانب کرپشن میں امریکا کے4 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا ہے یعنی کہ سی پی آئی میں اس کی رینکنگ میں چار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جس کے بعد وہ سال 2011 سے پہلی بار سی پی آئی کے ٹاپ ٹوئنٹی ملکوں کی فہرست سے نکل گیا ہے۔

ماہرین اور کاروباری شخصیات کے مطابق اس کیلئے صفر سے 100 کا اسکیل استعمال کیا گیا ہے جہاں صفر (0)کو انتہائی کرپٹ اور 100کو بالکل صاف دکھایاگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : پاکستانی میزائل ’نصر‘‘سے بھارتی فوج پریشان

(392 بار دیکھا گیا)

تبصرے