Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ًًًّ معلم ٹرک سے کچل کر ہلاک

سید بلال علی شاہ جمعه 25 جنوری 2019
ًًًّ معلم ٹرک سے کچل کر ہلاک

سانگھڑ نوابشاہ روڈ گیاران پلیہ کے مقام پر تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ‘ موٹر سائیکل پر سوار مولانا ساجد مغل موقع پر ہلاک اور اس کا ساتھی عبداللہ جمالی شدید زخمی ہوگیا زخمی کو سول اسپتال پہنچا یاگیا‘

حادثہ کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی‘ خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں شہری سول اسپتال پہنچے ‘ زخمی ہونے والے عبداللہ جمالی کو فورا سول اسپتال نوابشاہ پہنچادیاگیا‘ ہلاک ہونے والے مولوی ساجد مغل کی نعش ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی‘

ہلاک ہونے والے ساجد مغل کی نعش ان کے گھر واقع سانگھڑکے گنجان علاقے شہنشاہ کالونی پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ پورا علاقہ سوگوار نظر آرہاتھا‘عزیز رشتہ دار ‘ دوست احباب ایک دوسرے سے معلوم کررہے تھے‘ کہ گنجان علاقے شہنشاہ کالونی پہنچے پر کہرام مچ گیا‘ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا‘

عزیر ‘ رشتہ دار ‘ دوست احبا ب ایک دوسرے سے معلوم کررہے تھے کہ یہ واقعہ کیسے ہوا ہر آنکھ اشکبار نظر آرہی تھی‘ ساجد م مغل کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں ‘ دوستوں ‘ رشتہ داروں ‘ عزیزوں نے شرکت کی مرحوم کو سانگھڑ کے مرکزی عید گاہ قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا‘

مرحوم ساجد مغل کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ شہنشاہ کالونی سانگھڑ میں ان کا رہائش گاہ پر جاری ہے‘ اس موقع پر حادثے کی معلومات ان کے قریبی رشتہ دار شہر کے سماجی رہنما اور مغل برادری کے معزر محمد یاسین مغل نے ہمارے نمائندہ حاجی عید وخان جیلانی کو بتایا کہ مولانا ساجد مغل اپنے ساتھی عبداللہ جمالی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے مدرسہ جو نوابشاہ روڈ پر واقعہ ہے‘

مزید پڑھئیے‎ : آج صبح پولیس موبائل نے 2 دوستوں کو کچل دیا

شام کے وقت جارہے تھے کہ نوابشاہ سے آنے والے ٹرک مزدا جو تیز رفتاری سے آرہا تھا موٹر سائیکل سے جا ٹکرایاجس پر ساجد مغل موقع پر ہی مولانا ساجد مغل مدرسہ انوار الحق نوابشاہ روڈ پر واقع ہے‘لوگوں نے بتایاکہ مولانا ساجد مغل نماز بھی پڑھاتے تھے اور دینی تعلیم بھی بچوں کو دیتے تھے اور معلم کے فرائض بھی ادا کرتے تھے‘

انہوںنے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ساجد مغل کی تقریباً 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی‘ مرحوم سانگھڑ سے بچوں کے لیے کتابیں خرید کر اپنے ساتھی کے ہمراہ مدرسے جارہا تھا کہ ا چانک یہ واقعہ پیش آیا ‘ انہوںنے مزید بتایا کہ تیز رفتار ٹرک‘ مزدا ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیا‘ ٹرک پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے‘ تاہم آخری اطلاع تک کوئی کیس داخل نہ ہوسکااور کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

(271 بار دیکھا گیا)

تبصرے