مودی کا تخت لرزنے لگا

کولکتہ ۔۔۔ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا تخت لرزنے لگا ہے
حزب اختلاف کی چھوٹی بڑی 23 جماعتوں کا گزشتہ روز حکمران جماعت ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ایک ریلی کے ذریعے عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے۔
سابق بھارتی کمانڈر کا کارگل جنگ میں نا کامی کا اعتراف
بھارتی اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیہی علاقوں میں کسان مودی سے نالاں ہیں جبکہ شہروں میں روزگار کی فراہمی کا وعدہ مودی کی حکومت سے پورا نہیں ہو پایا ہے۔
بھارت کے بڑے شہروں میں سے ایک کولکتہ میں جب لوگ حکومت کے خلاف ریلی کے لئے سڑکوں پر امڈ آئے تو ان کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں گنی گئی۔
شہر کا سارا نظام مفلوج ہوکر رہ گیااس موقع پر مغربی بنگال کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عوام مخالف مودی حکومت کے خلاف اتحاد کرلیں ،مودی کی حکومت اپنے خاتمے کے قریب ہے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟