Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کی بریانی پسند،لوگ محبت کرنیوالے ہیں، آدیتی سنگھ

قومی نیوز جمعرات 17 جنوری 2019
کراچی کی بریانی پسند،لوگ محبت کرنیوالے ہیں، آدیتی سنگھ

کراچی… پاکستان آئی ہوئی بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ نے کہا ہے کہ محبت کا ویزا لگوا کر پاکستان آ جاتی ہوں، پاکستان آکر بالکل نہیں لگتا کہ اپنے دیس میں نہیں ہوں،

کراچی میرا پسندیدہ شہر بنتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب اور پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھئیے‎ : کم بجٹ کی فلموں کا راج

اس موقع پر پاکستانی اداکارہ میرا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ آدیتی سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنا بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا ہے

میری خواہش ہے کہ پاکستانی سپر اسٹار علی ظفر کے ساتھ کوئی فلم کروں۔

پاکستان میں فلم سازی کا بہت عمدہ ماحول بنتا جا رہا ہے اور اْمید کی جا رہی ہے کہ سال 2019 ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بہترین سال ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کو ثقافتی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے دونوں طرف سے مثبت اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ فنکاروں کے ساتھ دونوں ممالک کے شہری بھی ایک دوسرے کے ملک آجا سکیں۔

(692 بار دیکھا گیا)

تبصرے