Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں رہنما گرفتار ہوا تو مذاکرات ختم،طالبان کی دھمکی

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
پاکستان میں رہنما گرفتار ہوا تو مذاکرات ختم،طالبان کی دھمکی

کابل….افغان طالبان نے منگل کو امریکہ سے جاری مذاکرات کرنے والی ٹیم میں شامل رہنما و ملا عمر دورکے وزیر مذہبی امور حافظ محب اللہ محب کی پشاور سے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ گرفتاری افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر دائود زئی کی وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقاتوں کے بعدعمل میں آئی۔

مزید پڑھئیے‎ : آج صبح پولیس موبائل نے 2 دوستوں کو کچل دیا

طالبان کے قطر دفتر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے زیادہ دبائو ڈالا گیا تو امریکہ سے جاری مذاکرات ختم کر دیئے جائیں گے۔

طالبان نے منگل کو کابل میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے مرکز پر ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے درجنوں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے اور تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

(237 بار دیکھا گیا)

تبصرے