Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بچوں کو کھانا کھلانا ہوااب بے حد آسان

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
بچوں کو کھانا کھلانا ہوااب بے حد آسان

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ کھانا کھلانے کے لئے مائوں کو اپنے پیچھے بھاگتا دیکھ بچے بے حد محظوظ ہوتے ہیں نا صرف مخصوص ہیلتھی غذائیں بلکہ سینڈوچ جیسی ہلکی پھلکی چیز کھلانے میں بھی بچے رلا کر رکھ دیتے ہیں

ڈاکٹرز ان مائوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے انہیں چھوڑ دیا جائے وہ خود ہی بھوک لگنے پر کھانا مانگیں گے لیکن یہ تجربہ بھی ہر بار کامیاب نہیں ہوتا۔تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو مائیں بچوں کو کھیل کھیل میں کھانا کھلاتی ہیں وہ بچے کھانے میں اتنا تنگ نہیں کرتے کھانے کو سجا بنا کر پیش کرنا بھی بچوں کی کھانے میں دلچسپی کو بڑھا سکتا ہے یہاں ہم آپ کو چند ایسی تجاویز دیں گے جن پر عمل کرکے آپ کم وقت میں اپنے بچوں کے لئے ذائقے دار اور صحت مند ڈشز تیار کر سکتی ہیں۔ ایسی ڈشز جنھیں بچے بنا منہ بنائے خوشی خوشی کھالیں گے۔

حد سے زیادہ تجربے نہ کریں:بعض بچے کچھ نیا ٹرائی کرنے سے گھبراتے ہیں چاہے جتنی بھی مزے کی ڈش کیوں نہ ہو اگر انہوں نے پہلے نہیں کھائی تو منہ کھولنا مشکل ہے ایسے بچوں کی مائوں کو وہ ہی پکانا چاہئے جو ان ک بچے شوق سے کھا لیتے ہیںزور زبردستی کرنے میں یہ خطرہ ہوتا ہے کہ بچہ جو کھاتا ہے وہ بھی کھانا چھوڑ دے اس بات کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کوشش ہی نہ کریں آپ بہتر جانتی ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے کھانے کے وقت مکمل کھانا دیجئے اور نئے کھانے کا تجربہ اسنیک ٹائم پرکیجئے جب بچہ کھیل کود رہا ہو

ایسے میں بچوں کا دھیان کھانے پہ کم اور کھیل پر زیادہ ہوتا ہے اور بے دھیانی میں آسانی سے بہت سی چیزیں کھا لیتے ہیں۔
کھانے کو پیش کیجئے ذرا مختلف انداز سے:اس معاملہ میں منصوبہ بندی یا تخلیقی صلاحیت کا عمل دخل نہیں ہے بچوں کو کھانا پیش کرنے میں رنگوں کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے پھلوں کو کاٹ کر پلاسٹک یا لکڑی کی سیخوں پر لگا کر پیش کریں یا پھر بسکٹ کے سانچوں کی مدد سے سینڈوچ کو اسٹار یا دیگر شیپس میں کاٹ کر بچوں کو کھلائیں۔ سبزیوں سے سیڈوچ پر شکلیں بنالیں یا پھر سبزیوں کی رنگت کے مطابق سولر سسٹم بنالیں مختلف سیاروں کو مختلف رنگ کی سبزیوں کی شکل میں ترتیب دیجئے تاکہ بچے اسے شوق سے کھائیں۔

بچوں کو اپنے ساتھ کام میں شریک کیجئے:بچوں کو اپنے ساتھ سودا لینے لے جائیں ہم جانتے ہیں یہ بات بولنے میں جتناآسان ہے کرنے میں اتنی ہی مشکل لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اگر وہ اپنی مرضی سے کھانے کا چنائو کریں گے تو وہ اسے شوق سے بھی کھائیں گے بچوں کو بولیں کے اپنی مرضی سے تین کھانے اورکوئی اسنیک یا میٹھی چیز کا انتخاب کریںساتھ ہی انھیں کھانا پکانے کے عمل میں بھی شامل کریں ان سے کچن کے چھوٹے چھوٹے کام کروائیں جیسے کسی چیز کو مکس کرنا یا ٹیبل سیٹ کرنا یا پھر اپنی مرضی کی پلیٹ چمچے کا انتخاب کرناان کو شیف کی طرح ٹریٹ کریں اور ان سے پوچھیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : قد لمبا کرنے کی پانچ آسان ورزشیں

یہ تجربہ بھی کرکے دیکھئے:بچوں کو نئے تجربات کرائیں لیکن یہ روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے چھٹی والے دنوں میں اپنے بچے کے ساتھ مل کر ایک ڈنرپارٹی کے میزبان بنئے اور بچے کے تمام پسندیدہ کھلونوں کی دعوت کیجئے۔

بچے کو ایسا محسوس کرائیں کہ جیسے آپ کوئی کوکنگ شو کررہی ہیں تمام سرگرمی کسی کھلی جگہ جیسے کے اپنے ٹیرس یا پھر اپنے باغیچے وغیرہ میں کریں۔ موم بتیاں جلایں یا فیری لائٹ وغیرہ ڈنر میں وہ ڈشز رکھئے جس میں آپ کے بچے کو ابھی ابھی دلچسپی پیدا ہوئی ہے مثلاً اگر اسے تاریخ سے دلچسپی ہے تو اس نام پر ڈشز کے نام رکھئے اگر اسے سیاروں کے نام ابھی ابھی یاد ہوئے ہیں تو اسی نام پر ڈشز کے نام رکھئے جیسے کے گاجر کے حلوے کا نام مارس ، پالک کو زمین کا نام دے دیں ، اور گول روٹی الو کے ساتھ کو چاند کی شکل اور نام دے سکتے ہیں۔

ڈپ کیجئے ، مکس کیجئے، رول کیجئے:بچوں کے کھانوں میں تجربے کرتے ہوئے آپ کو بچوں کی پسند ناپسند کا خیال رکھنا ہوگا ایک ہنستا ہوا چہرہ زیتون کی مدد سے بنائیں اور کوئی روٹی کا ٹکڑا یا پھربچے کی کوئی پسندیدہ سبزی کو اس کے ساتھ رکھ دیں اس طرح بچے کے پاس ڈپ کرنے کا آپشن موجود ہوگاپالک کیلا سیب کیوی یہ سب چیزیں اگر بچہ ایک ساتھ نہ کھانا چاہے تو سب کو بلینڈ کرکے اسموتھی گلاس بچوں کو تھما دیںاس کے علاوہ روٹی میں سبزیوں یا کسی اور ڈش کو رول کرکے بھی دیا جا سکتا ہے بچے اکثر چیزیں رول کی شکل میں کھا لیتے ہیں۔

(262 بار دیکھا گیا)

تبصرے