Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین 2020 میں دنیا کا معاشی سپر پاور بن جا ئیگا

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
چین 2020 میں دنیا کا معاشی سپر پاور بن جا ئیگا

کراچی…اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے کہ امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق سامنے آئی ہے،جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہاہے کہ چین 2020 میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا

تحقیق کے بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا، اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے،

مزید پڑھئیے‎ : پاکستانی فلم میکرز چین کی سینما انڈسٹری کے حصول کیلئے سر گرم

مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا،رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔

(369 بار دیکھا گیا)

تبصرے