Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قد لمبا کرنے کی پانچ آسان ورزشیں

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
قد لمبا کرنے کی پانچ آسان ورزشیں

ایک انسان کا قد اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتا ہے اکثر لوگ اپنا قد لمبا کرنے کے لیے ہر جتن کرنے کو تیار ہوتے ہیں آج کل تو کئی قسم کی ادویات اور علاج کے ذریعے قد لمبا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یہ ادویات مہنگی تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی ان کے کئی نقصانات بھی ہوتے ہیںاس کے علاوہ اس بات کی سوفی صد گارنٹی بھی نہیں ہوتی کہ یہ طریقے اثر بھی کریں گے یا نہیں۔

قد بڑھانے کا بہترین اور کارآمد طریقہ سہی ورزش اور متواز ن غذا ہے ورزش کرنے سے پٹھے کھنچتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہیں جب کہ درست غذا کے استعمال سے وہ ہارمونز نشونما پاتے ہیں جو قد بڑھنے میں کردار ادا کرتے ہیںیوں تو قد کا اصل تعلق جینیاتی بناوٹ سے ہوتا ہے لیکن اگر جسم کو مناسب غذا نہ ملے یا ورزش نہ کی جائے تو بھی قد چھوٹا رہ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں عام طور پر بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر قد بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے البتہ کچھ لوگوں کی ہڈیاں بائیس سے پچیس سال کی عمر تک بڑھتی ہیں۔ لہذا چند انچز تک قد بڑھنا اس عمر میں بھی ممکن ہے قد بڑھانے کے لیے سہی ورزش کا انتخاب ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل ورزشیں آپ کا قد بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیںان کو ہفتے میں دوسے تین بار ضرور کیجئے ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا بھی جسم اور صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے لہذا ایک معتدل انداز اپنانا ضروری ہے۔

لٹکنا:کشش ثقل آپ کے قد پر اثر انداز ہو کر آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سکیڑ دیتی ہے لٹکنے سے اس اثر کو کم کیا جاسکتا ہے کسی راڈ یا اونچی چیز کو پکڑ کر لٹکنے سے جسم کا نچلہ حصہ ریڑھ کی ہڈی کو کھینچتا ہے اس عمل سے قد میں ایک سے دو انچ تک اضافہ ہو سکتا ہے البتہ اس کا اثر فوراًظاہر ہونا شروع نہیں ہوتا ایسی جگہ لٹکنا چاہیے جہاں پر آپ کے جسم کو آگے پیچھے حرکت کرنے کی جگہ ملے خشکی پر تیرنا:اس ورزش سے آپ کی پشت کے نچلے حصے پر زور پڑتا ہے

مزید پڑھئیے‎ : دس ترکیبیں

اس ورزش کے لیے سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیں اب اپنے بازؤں کو موڑ کر ہتھیلیوں کا رخ زمین کی طرف کریںاب اپنے بائیں بازو کو دائیں بازو سے اونچا کریں ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو جس حد تک ہو سکے ہوا میں اٹھائیں اسی پوزیشن میں چارسیکنڈز تک رہیں پھر اپنے دوسرے بازو اور ٹانگ کے ساتھ یہ ہی عمل دہرائیں۔ اس پریکٹس کو چارسیکنڈز سے بڑھا کر بیس سیکنڈز تک لے جانے کی کوشش کریںاس سے نا صرف آپ کا قد بڑھے گا بلکہ آپ کا جسم شیپ میں بھی آجائے گا۔

کوبرا اسٹریچ :اس ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے اسے پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے اپنا منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جائیں ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دیں اب ہتھیلیوں کی مدد سے اپنی کمرکو اُٹھائیں تھوڑی اور منہ کو سامنے کی طرف رکھیں ٹانگوں کو نہ ہلائیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو جتنا پیچھے کی طرف کھینچ سکیں کھینچیں اسی طرح 5سے30 سیکنڈز تک رہیں پھر جسم کو پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں اس عمل کو 3سے 4بار دہرائیں۔

ٹوئسٹ :ٹوئسٹ کئی اقسام کے ہو سکتے ہیں۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیںگھٹنوں کو موڑ لیں اور پاؤں کو زمین پر رکھ دیں اب بائیں گھٹنے کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر دونوں گھٹنوں کو دائیں طرف کھینچیں اور اسی طرح دائیں گھٹنے کو بائیں ہاتھ سے پکڑ کر بائیں جانب کھینچیں۔

پیلوس شفٹ :یہ ایک آسان ورزش ہے جس سے آپ کے جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے۔ قد لمبا کرنے میں یہ ورزش کافی کارآمد ہے اس سے آپ کا جسم شیپ میں آتا ہے کمرکیبل زمین پر لیٹ جائیں بازوؤں اور کندھوں کو زمین پر سیدھارکھ دیں اب اپنے پیروں کو کولہے کے قریب لیکرجائیںاپنی کمر کو موڑکر کولہے کو اٹھائیں اور اوپر کی طرف لے کر جائیں۔اس پوزیشن میں بیس سے تیس سیکنڈز تک رہیںاس سے جسم میں لچک بھی پیدا ہوگی

(367 بار دیکھا گیا)

تبصرے