Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی امریکی دھمکی

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی امریکی دھمکی

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کی صورت میں اگر ترکی نے واشنگٹن کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا پرحملے کیے تو امریکہ اسے معاشی طور پر تباہ کردے گا۔

ٹوئٹر پر بیان میں امریکی صدر نے شام میں 30کلومیٹر طویل ’سیف زون‘ قائم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

ترکی کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کو کردستان ورکر ز پارٹی سے منسلک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے۔

مزید پڑھنے فوجیوں کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق ٹرمپ کی بڑھک جھوٹی نکلی

امریکی صدر کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ردِ رعمل میں کہا ترکی کی خواہش ہے کہ امریکہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی قدر کرے اور دہشت گردی کے پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہو۔

انہوں نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ داعش اور کرد تنظیموں میں کوئی فرق نہیں اور ہم ان تمام کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق شام سے فوجی انخلا کا پروگرام ملتوی نہیں ہو گا۔

(298 بار دیکھا گیا)

تبصرے