Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ میں انٹری کی راہ ہموار

قومی نیوز منگل 15 جنوری 2019
پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ میں انٹری کی راہ ہموار

ممبئی ۔۔بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔

آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں

جو اْن کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔چند سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے پہچانی جانے والی پریا پرکاش نے اب بالی ووڈ اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش واریئر کو نئی آنے والی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید پڑھئیے‎ : خواہش ہے بچے میری سخت محنت کا سبق لیں ،سنی لیون

جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے

کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔

حال ہی میں پریا پرکاش نے وکی کوشل کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی جس میں اداکار کو پریا کی شہرت کا سبب بننے والے انداز کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(504 بار دیکھا گیا)

تبصرے