Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سارہ علی خان کا دل ٹوٹ گیا

قومی نیوز اتوار 13 جنوری 2019
سارہ علی خان کا دل ٹوٹ گیا

کارتک آریان کی آنایا پانڈے سے تعلقات کی خبروں نے سارہ علی خان کا دل توڑدیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل سارہ علی خان کے کافی چرچے ہیں، پہلی فلم ’’کیدرناتھ‘‘ اور پھر’’ سمبا‘‘ کی کامیابی نے سارہ علی خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے

اسی تناظر میں کرن جوہر نے اپنے شو ’کافی ود کرن‘ میں سارہ علی خان کو مدعو کیا جس میں سارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کارتک آریان بہت پسند ہیں اورخواہش ہے کہ ان سے ملاقات کروں۔ شو میں سارہ نے اپنی محبت کا تو اظہار کردیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں

اور دونوں ایک ساتھ نہ صرف متعدد پارٹیز میں دیکھے جارہے ہیں بلکہ دونوں کی خفیہ ملاقاتیں اور ساتھ گھومنا پھرنا بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات اور تعلقات کی خبروں سے یقینی طور پر سارہ علی خان کو صدمہ پہنچا ہے اور کارتک نے ان کا دل توڑدیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ علی خان ان خبروں پر کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں۔

میزبان کرن جوہر نے جب اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا توان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔

مزید پڑھئیے‎ : ’’زیرو‘‘ کھل کر جینے والوں کی کہانی

کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔

سارہ علی خان نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے والدین ساتھ نہیں ہیں۔ زیادہ تر بچے اپنے والدین کی علیحدگی پر خوشی کا اظہار نہیں کرتے اور انہیں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔

سارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے اگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے تو کبھی خوش نہیں رہ سکتے تھے لہٰذا اگر وہ خوش نہیں ہوتے تو میں بھی خوش نہیں ہوتی۔

مجھے لگتا ہے ایسے والدین جو الگ گھروں میں رہتے ہوئے خوش ہوتے ہیں ان والدین سے بہت بہتر ہیں جو ایک ہی گھر میں رہ کر خوش نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان شروع ہی سے اپنی والدہ کے ساتھ رہی ہیں

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری والدہ نے بچپن ہی سے میری اور میرے بھائی کی دیکھ بھال کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے والد سیف علی خان ہم سے غافل رہے وہ فون پر ہمیشہ ہماری خیریت دریافت کرتے تھے لہٰذا مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز ساجد نادیا والا نے فلم ’باغی 3‘ کے لیے اداکارہ سارہ علی خان کو اداکاری کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ٹائیگر شروف کام کریں گے۔

(510 بار دیکھا گیا)

تبصرے