Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کہتی ہوں سچ ہمیشہ،میشا

قومی نیوز اتوار 13 جنوری 2019
کہتی ہوں سچ ہمیشہ،میشا

گلوکاری کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی میشا شفیع نے شوبز میں بہت جلدی نام کمایا۔

گلوکاری کے بعد میشا نے ماڈلنگ میں بھی شہرت پائی جس کے بعد دولت اور شہرت کی دیوی میشا پر مہربان ہوئی۔ہالی ووڈ فلم ’’ری لکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ‘ اور بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والی میشا نے اپنی اداکاری سے سب کو متوجہ کرلیا

جس کے بعد اب میشا نے بالی ووڈ میں بھی انٹری دے چکی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں میشا شفیع نے کہا کہ بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکار تو راج کر ہی رہے تھے اب اداکار بھی کمال کر دکھائیں گے۔

گلوکارہ نے کہا کہ موسیقی کے ذریعے لوگوں سے ملنے کی ہماری مستحکم روایت نے اس کی سماعت کے دوران زندگی کے لمحات کو منفرد انداز میں تشکیل دیا ہے‘

ہم یقین رکھتے ہیں کہ موسیقی سب کے لئے ہے۔ گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان میں فلم سازی کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن تاحال فلمی میوزک پرکوئی خاص توجہ نہیں دی گئی‘

فلم سے وابستہ لوگوں کومیوزک کے شعبے کے ساتھ ساتھ ایسی اچھوتی آوازوں کو اپنی فلموںکا حصہ بنانا چاہیے جن کی آواز سنتے ہی شائقین دیوانے ہو جائیں۔

مزید پڑھئیے‎ : اپنے وقت پر اچھا لگتا ہے ہر کام،سعدیہ امام

میں سمجھتی ہوں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہمارا ٹارگٹ ضرور ہے لیکن اس تک پہنچنے کے لیے جب تک میوزک پر توجہ نہیں دی جائے گی، تب تک آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔

میشانے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں بننے والا میوزک فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھا اور پسند کیا جائے گا۔ گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے ہر گزرتے سال میں اس میں بہتر آرہی ہے پڑھے لکھے لوگ آگے آرہے ہیں

ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع میسر آتے رہے توہماری میوزک پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمان نے کینیڈا میں مستقل طور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مستقل طور پر کینیڈا میں مستقل رہائش اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ ان کے بچوں کو کینیڈین حکومت نے پی آر کارڈ بھی جاری کردیئے ہیں جس کے بعد کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو بھی کینیڈین شہریت مل جائے گی۔

واضح ہو کہ چند روز قبل میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

(384 بار دیکھا گیا)

تبصرے