Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دپیکا رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کو تیار

قومی نیوز اتوار 13 جنوری 2019
دپیکا رنویر کی بیوی کا کردار ادا کرنے کو تیار

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔پچھلا سال رنویر سنگھ کے لیے ہر لحاظ سے کامیاب ترین ثابت ہوا

جس میں نہ صرف وہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کرنے میں کامیاب رہے بلکہ ایک ہی سال میں انہوں نے انڈسٹری کو ’پدماوت‘ اور ’سمبا‘ جیسی بلاک بسٹرفلمیں بھی دیں جو رنویر سنگھ کی کیریئر کی بہترین فلمیں بن چکیں ہیں،

جب کہ دپیکا بھی فلم ’پدماوت‘ کا حصہ تھیں تاہم وہ کسی بھی سین میں رنویر کے ساتھ دکھائی نہ دیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جس کے بعد ان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’گلی بوائے‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے

جس کے بعد وہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔ بالی ووڈ کو ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کبیر خان رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کی ہدایت کاری دیں گے‘ جب کہ اب رپورٹس سامنے آئی ہیں

کہ رنویر سنگھ کی بیوی دپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گے، یوں بالی ووڈ کا یہ نوبیہاتہ جوڑہ فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھئیے‎ : ڈپریشن کے مریضوں کے ساتھ ہوں۔ دپیکا

واضح رہے رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ دنیا بھر سے 2 سو کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔جبکہ فلم میں رنویر کی اداکاری سے نہ صرف مداح بلکہ ہدایتکار بھی دنگ رہ گئے ہیں

یہی وجہ ہے کہ رنویر ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بھی بن گئے اور اب تک متعدد فلمیں سائن کرچکے ہیں‘معروف بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بریکنگ نیوز دیتے ہوئے بتایا گیا

کہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ 10 اپریل 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ’83‘ کی کہانی 1983ء کے آئی سی سی ولڈ کپ ٹرافی کی فاتح ٹیم بھارت کے گرد گھومتی ہے

جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو تھے جب کہ فلم میں رنویر سنگھ سابق کرکٹر کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے حوالے سے ایک تقریب سجائی گئی جس میں 1983 ورلڈ کپ کے کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی اور فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ 1983 ورلڈ کپ بھارت کے لیے تاریخی فتح ہے تاہم فلم سازوں کو فلم ’83’ میں کافی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

(563 بار دیکھا گیا)

تبصرے