Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گھر کو مکڑیوں سے پاک کریں

عرشی کنول جمعرات 10 جنوری 2019
گھر کو مکڑیوں سے پاک کریں

گھرمیں مکڑیاں ہوناایک عام مسئلہ ہے۔باورچی خانہ ہویاکمرے غرض گھرکے کونے کونے میں مکڑیوں کاراج ہوتاہے۔بظاہر تویہ کوئی تکلیف نہیں دیتی لیکن جگہ جگہ جالے اچھے نہیں لگتے اوراگریہ بچوں یابڑوں کے اوپرچڑھ کرمسل جائیں توباریک دانے نمودارہوجاتے ہیں۔مکڑیاں تو دورکی بات ہیں اگرچیونٹیاں بھی آنے لگیں تو پریشان کردیتی ہیں۔لہٰذا گھروں کاان سے پاک ہونابے حد ضروری ہے۔

مکڑیوں سے نجات پانے کے طریقے
کسی بھی چیز کوآزمانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے گھرکی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔ پرانااورفالتوں سامان یاتواسٹورمیں رکھیں یابیچ دیں۔کیونکہ جگہ جگہ سامان کاجمع ہونا،گھر کابکھراہونا،دیواروں وغیرہ کی صفائی نہ ہوناہی ان چیزوں کوجگہ بنانے کاموقع فراہم کرتاہے۔

مزید پڑھئیے‎ : ذہنی یکسوئی حاصل کریں

جب بھی گھرمیں بچے یادیگرافراد کھاناوغیرہ کھائیں توکوشش کریں کہ کھانابالکل گرانہ رہے اگرزمین پریاکہیں اورکھانایااسکے ذرات باقی رہیں گے توکیڑے مکوڑوں کودعوت کاموقع فراہم ہوتارہے گا۔دسترخوان پرعموماً کھاناگرجاتاہے لہٰذااسکی صفائی کابھی خاص خیال رکھیں۔

گھرکی صفائی روز ہی کی جاتی ہے لیکن چھتوں اوردیواروں کوفراموش کردیاجاتاہے۔اگرروز کے روز چھتوں اوردیواروں کی بھی صفائی کرلی جائے تویہ مسئلہ باقی نہ رہے۔
اگرصفائی روزانہ کی بنیاد پرکی جائے گی توایک ہی بار صاف کرنے سے صفائی بھی آرام سے ہوجائے گی۔

گھروں میں عموماً چھتوں اوردیواروں پردراڑیں پڑجاتی ہیں یاجگہ جگہ جیسے سوئچ بورڈ کے پاس چھوٹے چھوٹے ہول ہوجاتے ہیں ایسی جگہوں پرمکڑیوں کوگھربنانیکاموقع مل جاتاہے۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے