Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناشتہ موت بن گیا

حاجی عیدوخان جیلانی جمعه 04 جنوری 2019
ناشتہ موت بن گیا

سانگھڑ سے 7 کلو میٹر دور جھول شہر کے نواحی گائوں گھنڈن کے رہائشی پیر بخش چانگ کے زیر تعمیر مکان کا چھجا گرنے سے 3 خواتین ہلاک اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا‘ گھر کے افراد صبح کے وقت ناشتہ کررہے تھے کہ اچانک برآمدے کا لینٹر گرگیااور 3 خواتین موقع پر دب کر ہلاک اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا‘ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے گائوں میں کہرام مچ گیا‘ جھول پولیس اطلاع ملتے ہی واقعہ کی جگہ پہنچی اور زخمی 12 سالہ بچے گلزار کو سول اسپتال پہنچایا‘ جہاں پر فوری طبی امداد دینے کے بعد زخمی گلزار چانگ کو سول اسپتال نوابشاہ پہنچایاگیا‘ ہلاک ہونے والی 3 خواتین جن میں 2 سگی بہنیں گلستان 14 سالہ گلشن‘7 سالہ اور چچی سباگی 30 سالہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی‘21 سالہ دونوں بہنوں گلستان اور گلشن کا بھائی گلزار چانگ شدید زخمی ہوگیا‘ تینوں ہلاک ہونے والی خواتین کے جنازے ایک ساتھ گھر سے اٹھائے گئے پورے گھر میں کہرام مچ گیااور سوگ میں پورا گائوں ڈوبا ہواتھا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آرہی تھی‘ آہوں اورسسکیوں کے ساتھ تینوں ہلاک ہونے والی خواتین کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا‘ لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے‘ اس موقع پر جھول پولیس کے ایس ایچ او نے ہمارے نمائندہ حاجی عیدو خان جیلانی کو بتایا کہ ہمیں صبح کے وقت اطلاع ملی کہ گائوں گھنڈن میں پیر بخش چانگ کے رہائشی کے زیر تعمیر مکان کا چھجا گرنے سے گھر کے افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں‘ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں‘ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ ہم گائوں گھنڈن پہنچے ‘ جہاں پر زیر تعمیر مکان کے برآمد ے کا لینٹر جس کے نیچے بیٹھ کر 14 سالہ گلستان ‘7 سالہ گلشن چانگ ‘ 30 سالہ چچی سباگی لینٹر کے نیچے دب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں اور ان کے نزدیک بیٹھا12 سالہ دونوں ہلاک ہونے والی بہنوں کا بھائی گلزار چانگ شدید زخمی ہوگیاتھا‘ ہلاک ہونے والے افراد صبح کا ناشتہ بنا رہے تھے کہ اچانک ان چاروںخواتین اور بچے پر مکان کا چھجا آن گرا اور اس کے نیچے دب گئے‘ مگر بڑی کوششوں کے ساتھ گائوں کے لوگوں اور پولیس کی مدد سے ان سب افراد کو نکالا گیا‘ مگر موقع پرہی 2 سگی بہنیں گلستان ‘ گلشن اور ان کی چچی سباگی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں اور گلزار چانگ جو شدید زخمی تھا‘ سول اسپتال پہنچایا گیا‘ واقعہ کی اطلاع مزید کارروائی اورتحقیقات کی جائے گی‘ تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کوئی پولیس کارروائی نہیں ہوئی‘ مرحومین کے گھر گاؤںپیر بخش چانگ اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ‘ پورا گائوں3 اچانک ہلاکتوں پر سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے۔

(356 بار دیکھا گیا)

تبصرے