Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شادیوں اورسردیوں کے دلکش پہناوے

صائمہ کنول بدھ 02 جنوری 2019
شادیوں اورسردیوں کے دلکش پہناوے

موسم کے تیور بدلتے ہی ہمارے طرززندگی،لباس اور کھانوں کے انداز کا بدلنا یقینی امر ہے۔موسم سرما جو نہی عروج کو پہنچتا ہے۔شادیوں کی تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے اور اس موقع کے لئے ہمیں فیشن کے جدید رجحان کے مطابق ملبوسات درکار ہوتے ہیں.

تو چلئے آج موسم سرمامیں مروج اور خارج دونوں قسموں کے ملبوسات کا ذکر کرتے چلیںموسم کی شدت اور خنک ہواؤں کو دیکھتے ہوئے آپ سوتی لباس میں خاص کر لان کو خیر باد کہیں گی ۔لینن کیمبرک اور کرنڈی یا کاٹن سلک جیسے میٹریل کا انتخاب کریں گی.

دو پٹے اب بزرگ اور سنجیدہ مشرقی خواتین ہی پہنیں گی نوجوان فیشن ایبل خواتین شالز اوڑھیں گی صوفیانہ اور مدہم رنگ خارج ہوں گے شوخ چمکدار اور گہرے رنگوں کے ملبوسات کا انتخاب کرنا موسم کی شدت سے بچاؤ کا ایک بہانہ بھی ہے.

اور ضرورت بھی اگر مدہم رنگ پہننے ناگزیر ہوئے تو سیاہ نیوی بلوگہرے بھورے یا سرخ رنگ کی شال کا استعمال بھی بڑھے گاگہر ا سبزجامنی ارغوانی سرخ اور سیاہ رنگ موسم سرما کے خاص رنگ ہوتے ہیں باقی امتزاج کرنے سے خواتین کے سراپے کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔

شادیوں اورسردیوں کے دلکش پہناوے

ڈیزائن فلاسفی:موسم سرما اُمنگیں جگانے والا موسم ہے اسے پہننے اوڑھنے اور مرغن کھانے کا موسم بھی کہا جائے تو غلط نہ ہو گاگرمیوں کے موسم میں ایک الجھن اور ہیجان محسوس ہوتا ہے جبکہ موسم سرما انسانوں میں ولولہ جوش تحریک اور خوشگوار احساس بیدار کرتا ہے.

دوسرے معنوں میں انسان خود کو ہلکا پھلکا اور توانا محسوس کرتا ہے بشر طیکہ وہ صحت مند ہو۔
ڈیزائن فلاسفی روایت سے جدت تک کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جس کے اثرات طرززندگی پرپڑتے ہیںرنگ گہرے ہوں کپڑے پر نقش ہونے والے پرنٹ حرارت آمیز اور پر کشش ہوںفطرتی سے.

جیو میٹر یکل پر نٹس تک جامہ زیبی میں رومانیت کا تاثر اجاگر ہو آپ کے جوتوں کی ساخت ایسی ہو کہ پیروں کو سردی سے بچاؤ کی تدبیر متاثر کن رہی ہوغرضیکہ ہر موسم کے طرز زندگی کی ڈیزائن فلاسفی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

گرمیوں میں ہم چپلیں اور سینڈ لز کا انتخاب اس لئے بھی کرتے ہیں کہ انگلیوں اور ایڑھیوں کو ہوا لگتی رہے سردیوں میں موزوں کا استعمال کر کے انہیں خنکی سے محفوظ رکھتے ہیںڈیزائن فلاسفی ہر جگہ ہماری معاونت کرتی ہے چاہے تقریبات کے رسمی لباس ہوں یا روز مرہ پہننے والے ملبوسات ہمارے موسمی کھانے ہوں کمرے ٹھنڈے یا حرارت سے پر رکھنے کے انداز ہوں اور گھر یلو سطح کے دوسرے شعبے ہوں۔

اب آیئے رسمی ملبوسات کے رجحانات سے متعلق جائزہ لیتے چلیں۔

تقریبات کے ملبوسات : پینٹ ساڑھی گھٹنوں تک لمبی قمیضیں پلازو پینٹس گاؤنزفرنٹ اوپن شرٹس کیمیسولز کے ساتھ کولڈ شولڈ رمیکسی شرٹس یہ ہیں چند ایسے رجحان جو ملبوسات پر اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔

گھٹنوں تک لمبی قمیض :ایک بار پھر آپ کی پرانی وارڈ روب کار آمد ہونے جارہی ہے اگر آپ نے ہر قمیض کو لمبائی سے کانٹ چھانٹ کر مختصر نہیں کیا ہے تو اب ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ لمبی قمیضیں فیشن میں آگئی ہیں.

پلازو:آپ شلوار کے کپڑے کے لئے2.5میٹر کپڑا خریدتی ہیں۔پلازو بنانے کے لئے بھی آپ کو اتنا ہی کپڑا درکار ہو گا۔یہ بہت آرام دہ ہے۔

آپ چاہیں تو پلیٹس کی مدد سے اسے منفرد انداز دے سکتی ہیںیہ پر نٹڈ کپڑے سے بھی بنائی جاتی ہے آپ لمبی قمیض کے ساتھ بھی اس کو پہن سکتی ہیںیہ ہر انداز سے جازب نظر انتخاب ہے۔

ساڑھی پینٹ :یہ اعلیٰ متمول گھر ا نوں میں قدرے زیادہ پسند کی جانے والی ساڑھی ہے۔یہ روایتی ساڑھی سے ہٹ کر نئے پن کا احساس بھی دلاتی ہے پاکستان میں اسے ماڈلز اور اداکاروں کے بعد جدید یت کی حامی خواتین کے حلقوں میں خاطر خواہ حد تک پذیرائی ملی ہے.

لہنگا چولی:اب یہ لباس بالی وڈ کی فلموں تک محدود نہیں رہاہمارے یہاں مہندی مایوں سے لے کر بارات اور ولیمے تک کے خاص موقعوں پر نوجوان لڑکیاں کا مدار لہنگے چولیاں پہنتی ہیںمہندی مایوں کے لئے زردی مائل یا سبز رنگوں کا چناؤ کیا جاتا ہے.

شادی اور ولیمے کے لئے کھلتے ہوئے شوخ اور گہرے رنگوں کا انتخاب نگاہوں کو بہت بھلا لگتا ہے.

(419 بار دیکھا گیا)

تبصرے