Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی ناریوں کی ہاتھوں کی زنجیر

ویب ڈیسک منگل 01 جنوری 2019
بھارتی ناریوں کی ہاتھوں کی زنجیر

نئی دہلی ۔۔۔ خواتین کے لئے مندر جانا ممنوع، بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں صنفی مساوات کے لئے بطور اظہار یکجہتی ریاست کی خواتیننے 620کلومیٹر (385 میل) طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناڈالی ۔

رپورٹ کے مطابق ریاست کے متبرک سمجھے والے مندر میں 10سے 50 سال تک کی عورتوں کی پوجا کے لئے آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ستمبر میں خواتین پر عائد کی جانے والی اس پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا مگر انتہا پسند ہندو نہ مانے تھے اور جب بھی خواتین کی جانب سے مندر میں جانے کی کوشش کی جاتی ہے.

صنفی مساوات ، بھارتی ناریوں کی ہاتھوں کی زنجیر

سخت گیر عناصر ان کا داخلہ ناکا م بنادیتے ہیں ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے خلاف اس انسانی زنجیر کا اہتمام ریاست کے بائیں بازو کے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے کیا گیا .

جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے 50 لاکھ کے قریب خواتین شریک ہوئیں ،اوائل میں منتظمین کا اندازہ تھا کہ اس کاوش کے لئے وہ 30 لاکھ سے زائد خواتین جمع نہ کرسکیں گے

(198 بار دیکھا گیا)

تبصرے