Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

16 دستی‘ 4 بم دھماکوں میں 5 افراد جان سے گئے

ویب ڈیسک جمعه 28 دسمبر 2018
16 دستی‘ 4 بم دھماکوں میں 5 افراد جان سے گئے

کھارادرمیںلیاری گینگ وار کے کارندوں نے بھتہ نہ ملنے پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 6افراد شدید زخمی ہوئے پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق 3فروری کو ملیر سٹی کے علاقے میں زمین میں چھپائے جانے والا آوان بم ذور دار دھماکے سے پھٹ گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، 14مارچ کو کلاکوٹ میں لیاری گینگ والے ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا اس میں خوش قسمتی سے جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،جبکہ 22مارچ کو نیوکراچی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ ملزمان نے دستی سے پولیس موبائل پر حملہ کیا جو خوش قمستی سے پھٹ نہ سکا9مئی کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں لیاری گینگ وار کے کارندوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا تھا۔،2جون کو منگھوپیر میںرینجرز اہلکاروں نے مشکوک جان کر ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس دوران اس شخص نے خود کو باردو سے اڑا لیا جس کے بارے میں رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار شخص دہشتگرد تھا جو کسی تخریب کاری کی نیت سے نکلا تھا اس نے رینجرز کے روکنے پر خود کو اڑا لیا جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ اس واقعے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جولائی کو رضویہ کے علاقے میں قائم مدرسہ تنظیم المکاتب کے قریب مدرسے کے چوکیدار یاور عباس کے ہاتھ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے علاقے میں خوس وہراس پھیل گیا جبکہ چوکیدار زخمی ہوا پولیس کا کہنا تھا کہ مضروب یاور عباس کا کہنا تھا کہ اس کو ڈیٹونیٹر مدرسے کے قریب ملا تھا جس کو پھیکنے جارہا تھا کہ بلاسٹ ہوگیا ،21جولائی کو الیکشن 2018 کی تیاری کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں نے کلاکوٹ کے علاقے میں کریکر بم سے حملہ کیا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا جبکہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔6 نومبر کے مہینے میں قائد آباد کے بازار میں نصب بم دھماکے سے 12 افراد ہلاک ہوئے‘ 12 افراد زخمی ہوئے‘ جبکہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں خالی پلاٹ میں کھڑی کار میں نصب بم دھماکہ ہوا‘ گلستان جوہرمیں ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ میلاد میں بھی دستی بم حملہ ہوا۔

(160 بار دیکھا گیا)

تبصرے