Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رنگ باتیں کریں

راحیلہ مغل بدھ 26 دسمبر 2018
رنگ باتیں کریں

ہمارے اردگرد ہر جانب رنگ ہی رنگ نظر آتے ہیں۔یہ رنگ ہمارے مزاج پر بھی اثر انداز ہوتے ہیںاگر ہم یہ کہیں کہ رنگوں کی بھی سائنس ہوتی ہے تو غلط نہ ہوگایہ حیران کن حد تک ہم سب پر اثر انداز ہوتے ہیںکبھی یہ خوشی کی علامت بنتے تو کبھی احتجاج اور غم کا عکاس ہوتے ہیںکبھی انکو فیشن کے ناطے اپنایا جاتا ہے تو کبھی یہ ہمارے دل کا حال بیان کرنے کے کا م آتے ہیں۔کچھ رنگوں کے بارے میں ہم خواتین خود ہی اندازہ لگا لیتی ہیںکہ یہ ان پر اچھے نہیں لگتے اور کچھ کو بلاوجہ ہی پسندیدگی کا درجہ دے دیتی ہیںگویا جتنے رنگ اتنی باتیں سب کا تاثر مختلف ہے سب کی زبان جدا ہے انداز ایک دوسرے سے منفرد لیکن سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ ہمارے زندگی کو دلچسپ بنایا جائے اور اس میں قوس وقزاح سے دمکتی خوشی اور تاثر کی کوئی کمی نہ ہو۔
ان رنگوں کا صرف ہمارے جذبات اور احساسات پر کہی گہرا تاثر نہیں ہوتا بلکہ ہمارے ملبوسات بھی انکے بغیر ادھورے ہیں سردی کی آمد سے قبل ہی معروف فیشن ڈیزائنر اپنے خاص اور منفرد انداز میں ونٹر اور فال کلیکشن پیش کرتے ہیں۔پھر اسکے مطابق دنیا بھر میں فیشن ٹرینڈزترتیب پاتے ہیںدوسروں کا مقابلہ فیشن اورا سٹائل سے کیا جاتا ہے۔
موسم سرما اور موسم خزاں اپنے ساتھ خشکی لاتا ہے اور صرف ہوا ہی خشک نہیں ہوتی بلکہ ایسے لگتا ہے۔جسے دلان پر بھی برف پڑگئی ہوایسے موسم میں جذبات کو محبت کی نرمی شوخ وچنچل آنچل کی تازگی اور نفیس ذوق کی پر کاری عطا کرنے کیلئے بہت ضروری ہو جاتا ہے کہ ہمارا لباس دلفریب انداز عکاس ہو۔اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپکو موسم سرما میں کونسے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئے
کتھی رنگ :یہ رنگ موسم سرما کیلئے بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر نرمی کا احساس موجود ہے۔

(205 بار دیکھا گیا)

تبصرے