Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پھولدار پودوں کی سردی سے حفاظت

ارجمند کنول بدھ 26 دسمبر 2018
پھولدار پودوں کی سردی سے حفاظت

موسم سرما میں عموماً کہرا پڑنے سے پودوں کو نقصان پہنچتا ہے یہ دسمبر سے لے کر فروری تک پڑتا ہے لیکن پہاڑی علاقوں میں اکثر یہ عرصہ لمبا ہوتا ہے کہرا اور سرد ہوائیں نوخیز پودوں کے اوپر کے حصے پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اگر پودوں کے تنوں پر ان کا اثر پڑے تو پودوں کے مرجانے کا خطرہ ہوجاتا ہے کیونکہ سرد ہوا یا کہرے سے تنے کی چھال پھٹ کر پودے سے علیحدہ ہوجاتی ہے اور یہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہے اگر کہرا صرف اوپر کے پتوں کو نقصان پہنچائے تو زیادہ نقصان نہیں ہوتا کیونکہ اوپر کی کونپلیں وقتی طور پر خشک ہوجاتی ہے اور بعد میں دوبارہ پھوٹ آتی ہے مندرجہ ذیل پت جھڑ پودوں پر اکثر کہرے کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔آڑوآلوچہ بادام انگورفالسہ اور ناشپاتی وغیرہ لیکن سدا بہار پودے مثلاً آم کیلاپپیتاامرود اور کاغذی لیموں پر کہرا نہایت زبردست اثر کرتا ہے کھٹی کے چھوٹے پودے بھی کہرے سے بہت متاثر ہوتے ہیں سنگترے کو بھی یہ نقصان پہچاتا ہے مگر مالٹے پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن اگر متواتر تین چار روز تک کہرا پڑتا رہے تو اس پودے کی بھی نازک کونپلیں جل جاتی ہے۔ننھے ننھے پودوں کو کہرے سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل ترکیبیں استعمال کرنی چاہیں۔چھوٹے پودوں کو بالکل ڈھانپ دیں لیکن اس طریقے سے ڈھانپیں کہ دن کو تو دھوپ لگے لیکن رات کو سردی سے بچائو رہے اگر پودوں کے اوپر سرکنڈوں کے مٹھے بنادیے جائیں اور ان کو جنوب کی جانب سے قدرے کھلا رکھا جائے تو پودے سردی سے محفوظ رہیں گے۔اس کے علاوہ اگر باغ کے چاروں اطراف ہوا روک باڑ لگادی جائے تو بھی کافی حد تک پودے سرد ہوائوں اور کہرے سے محفوظ رہتے ہیں۔اگر موسم کہرے والا نظر آئے تو شام کو آب و پاشی کردیں:کہرے کے موسم میں باغ کے مختلف کونوں میں جا بجا خشک گھاس کے ڈھیر لگادیں اور اس کو روزانہ بارہ بجے کے بعد آگ لگادیں لیکن خیال رکھیں کہ شعلے نہ اْبھرنے پائیں دھواں باغ میں پھیل جائے گا اور کہرا اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔کھاد کا استعمال:انسان کی طرح پودوں کو بھی نشوونما کے لئے مختلف قسم کی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ان کی خوراک میں کاربن ہائیڈ رو جن آکسیجن نائٹروجن پوٹاشیم فاسفورس کیلشیم اور میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے ان میں اکثر اجزاء پودے براہ راست ہوا روشنی اور پانی سے حاصل کرتے ہیں اور بعض اجزاء قدرتی طور پر ضرورت کے مطابق زمین میں موجود ہوتے ہیں ان میں سے تین اجزاء کی پودوں کو اشد ضرورت ہوتی ہے۔

(198 بار دیکھا گیا)

تبصرے