Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈونیشیا میں سونامی آگیا‘222 افراد ہلاک ‘ سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک پیر 24 دسمبر 2018
انڈونیشیا میں سونامی آگیا‘222 افراد ہلاک ‘ سینکڑوں زخمی

جکارتہ … انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامیآگیا‘ جس سے 222 افراد ہلاک اور 930 سے زائد زخمی ہوئے‘ 150 افراد لاپتہ ہیں‘ 12 فٹ بلند لہرو ں نے ہرطرف تباہی مچادی‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ‘ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انڈونیشیا کے آبنائے سندا کے ساحلی علاقے میں چائلڈ کراکا نو آتش فشاں پھٹا‘ یہ آتش فشاں ہفتے کو2منٹ اور 12 سیکنڈکے لیے پھٹا تھا‘ جس کی راکھ 400 میٹر تک اونچی گئی‘ جس سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی‘ پورے چاند کی وجہ سے سمندر ی لہریں پہلے ہی بلند تھیں‘ اس عمل کی وجہ سے یکا یک سونامی پیدا ہوگیا‘ آتش فشاں پھٹنے کے 24 منٹ بعد سونامی آیا ‘ جس نے حکام کو وارننگ جاری کرنے اور لوگوں کو محفو ظ مقام تک جانے کا موقع تک نہ دیا‘ دیکھتے ہی دیکھتے سونامی کی 12 فٹ بلند لہروں نے ساحلی علاقوں کو آلیا‘ یہ لہریں مکانات ‘ درخت بہا لے گئیں‘ سونامی سے 4 اضلاع پینڈ گلینگ ‘ سیرنگ ‘ ہیئن ‘ مغربی جاوا ‘ سماٹرا کے علاقے لمپنگ اور دیگر کئی علاقے شدید متاثر ہوئے‘ آتش فشاں نے اتوار کی رات سے پھر لاوا اگلنا شروع کردیا‘ ادھر علاقے میں زلزلہ آنے کی بھی اطلاعات ہیں‘ سونامی کے وقت کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے ہیئن کے ساحلی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی‘ حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ گرے مکانات کے ملبے تلے بھی ہزاروں افراد بے گھر ہوسکتے ہیں‘ متاثرہ علاقوں میں جابجا درخت اکھڑے اور ہر طرف تباہ نظر آرہی ہے‘ بڑی تعداد میں امدادی سرگرمیاںس شروع کردی گئی ہیں‘ نیشنل ڈیزاسر ایجنسی کے ترجمان ستوپوپردہ نگروہو نے بتایا کہ ہم اب بھی سونامی کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(277 بار دیکھا گیا)

تبصرے