Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے سال کا آغاز ، نئے قرض پر وگرام کی آنے لگی آواز

قومی نیوز هفته 22 دسمبر 2018
نئے سال کا آغاز ، نئے قرض پر وگرام کی آنے لگی آواز

اسلام آباد ۔۔۔ آئندہ تین سالوں (2018 تا 2021)ملک پر واجب الادا قرضوں کا حجم 100 کھرب روپے کے اضافے کے نتیجہ میں بڑھ کر 360 کھرب روپے ہونے کا امکان، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے لئے پیش کئے گئے مذکورہ اعداد وشمار کی توجیہہ بڑھتے اخراجات ،شرح سود میں اضافہ اور روپے کی قدر میں تنزلی بتائی گئی ہے،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے لئے بات چیت میں مصروف ہے اور اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اپنی مستقبل کی معاشی حکمت عملیوں کی دستاویز عالمی ادارے کے ساتھ شیئر کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی 2013 سے 2018 تک کی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر ملک پر کل قرضوں کا حجم اسٹیٹ بینک کے مطابق 249 کھرب 50 ارب روپے تھا۔تاہم تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے تخمینوں کے گراف میں قرض کی شرح میں اضافہ کی رفتار مسلم لیگ ن کی جانب سے لئے گئے ممکنہ قرضوں کے تناسب سے کم دکھائی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں تمام وزارتوں کو اخراجات میں 10 فیصد یقینی کٹوتی کے لئے منصوبہ پیش کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

(429 بار دیکھا گیا)

تبصرے