Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجٹ منظور نہ ہونے پر امریکی نظام ٹھپ

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
بجٹ منظور نہ ہونے پر امریکی نظام ٹھپ

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکہ میں بجٹ کی منظوری نہ ہونے کے سبب حکومتی نظام جزوی طور پر ٹھپ ہو گیا جس سے قومی سلامتی، زراعت، ٹرانسپورٹ، ریاستی امور، انصاف کے محکموں کو اپنا کام بند کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ جمعے کی شام تک ایوان نمائندگان کو آئندہ بجٹ کی منظوری دینا تھی لیکن وہ اس پر متفق نہ ہو سکے اور اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا۔صدر ٹرمپ کا اصرار ہے کہ بجٹ میں کم از کم پانچ ارب ڈالر اس منصوبے کے لیے مختص کیے جائیں جس کے تحت وہ اپنے دیرینہ وعدے کے مطابق میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بنا سکیں۔ریپبلکن اور ڈیموکریٹ نمائندگان میں بجٹ پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ کے تقریباً ایک چوتھائی وفاقی محکموں کو رقوم کی فراہمی جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات بارہ بجے منقطع ہو گئی ہے۔اس سے قومی سلامتی، زراعت، ٹرانسپورٹ، ریاستی امور، انصاف کے محکموں میں کام رکنا شروع ہو گیا ہے جبکہ نیشنل پارکس اور جنگلات کے محکمے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کچھ سینئر ڈیموکریٹس کا الزام ہے کہ صورت حال صدر کے ’برھم مزاج‘ کی وجہ سے بگڑی ہے۔

(264 بار دیکھا گیا)

تبصرے