Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قرضوں کا انبار ،چین نہیں مغرب ذمہ دار

ویب ڈیسک جمعرات 20 دسمبر 2018
قرضوں کا انبار ،چین نہیں مغرب ذمہ دار

اسلام آباد ۔۔۔ پاکستا ن پر کل قرضے 95 ارب ڈالر جبکہ چین کی سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم 6 ارب ڈالرہے ،پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا ڈھیر چین کے اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے نہیں بلکہ مغربی ممالک کی وجہ سے ہے ،سی پیک قرض کے جال میں پھانسنے کا شکنجہ نہیں بلکہ گیم چینجر ہے۔چین کے سفیر نے نیویارک ٹائمز میںپاک چین تعلقات کے خلاف لکھے گئے مضمون کی ٹویٹر پر مذمت کردی ۔امریکہ کے معروف ترین اخبار نیویارک ٹائمز میں 19 دسمبر کو بھارت سے رپورٹ کرنے والی ماریہ ابی حبیب کے مضمون میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو امریکہ اور بھارت کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔مضمون کے بعض اقتباسات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژائو نے کہاہے کہ پاکستان پر قرضوں کے انبار کا چین نہیں مغرب ذمہ دار ہے،یہ مغربی اقوام ہیں جنہوں نے پاکستان کو قرضوں کے جال میں پھنسایا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مضمون نگار کا سی پیک کو پاکستان کو پھانسنے کا منصوبہ قرار دینے کی کوشش کرنا رواں سال کا سب سے بڑا مذاق ہے۔سفارتی نمائندے کا کہناتھاکہ پاکستان اور چین کو عسکری تعاون کے لئے کسی سی پیک یا اور کسی بھی منصوبے کی آڑ لینے کی کیا ضرورت ہے جبکہ دونوں کے درمیان برسوں سے دفاعی تعاون قائم ہے جس کی تاریخ 1950 کی دہائی سے شروع ہوتی ہے۔

(440 بار دیکھا گیا)

تبصرے