Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لینڈ مافیا کے خلاف دلیپ کمار کی اہلیہ کی مودی سے مدد کی اپیل

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
لینڈ مافیا کے خلاف دلیپ کمار کی اہلیہ کی مودی سے مدد کی اپیل

ممبئی ۔۔۔ اپنے قانونی گھر کو لینڈ مافیا سے بچانے کے لئے علیل دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو مدد کے لئے تحریری درخواست کردی۔بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے لیجنڈ اداکاراور ان کی اداکارہ بیوی کو ایک بدنام زمانہ بلڈرز کے ہاتھوں اپنی رہائشگاہ چھین لئے جانے کو خطرہ ہے،جس کے لئے وعدے کے باوجود مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔سائرہ بانو کے مطابق بلڈر سمیر بھوجوانی کی جانب سے ان کے خاندان کو گزشتہ ایک عشرے سے ہراسانی کا سامنا ہے ،سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات کے لئے وقت ملنے کی منتظر ہیں اور درخواست گزار ہیں کہ دلیپ کمار کے اس واحد گھر کو بچانے کے لئے مدد فراہم کرینگے۔

(413 بار دیکھا گیا)

تبصرے