Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان زندہ باد والے غباروں نے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑادیں

قومی نیوز منگل 18 دسمبر 2018
پاکستان زندہ باد والے غباروں نے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑادیں

ہریانہ۔۔۔ بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہونیوالے گیتانامی میلے میں سبزغباروں نے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سبزغباروں پر پاکستان زندہ باد لکھاہواتھا، میلے میں موجود بچے ان غباروں سے کھیل رہے تھے ، غبارے کہاں سے آئے ، کس نے دیئے ، پولیس نے تحقیقات کے لئے ایف آئی آر درج کر لی۔بھارت پولیس کی جانب سے بدحواسی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ چند ماہ قبل بھی بھارتی پولیس نے ایسے سیب پکڑ لئے جن پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا اور بھارتی میڈیا نے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا جسے سیبوں کی بجائے کوئی بین الاقوامی مجرم گرفتار کرلیا ہو۔ اس سے قبل بھارت جاسوسی کے الزام میں غبارے اور کبوتر کو بھی گرفتار کرچکا ہے۔

(453 بار دیکھا گیا)

تبصرے