Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

20 کروڑ کی ڈیجیٹل لوٹ ما ر کرنیوالا فراڈی گروپ گرفتار

قومی نیوز منگل 18 دسمبر 2018
20 کروڑ کی ڈیجیٹل لوٹ ما ر کرنیوالا فراڈی گروپ  گرفتار

کراچی…. ایف آئی اے سائبرکرائم نے آن لائن 14 ہزار سے زائد شہریوں سے ڈیجیٹل لوٹ ما ر کرنے والے فراڈی گروپ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان نے شہریوں سے آن لائن 20 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا‘ ملزمان نے چینل ٹائم نامی اٹلی کی کمپنی کے نام سے ویب سائٹ بنائی ‘ معصوم شہریوں کو گھر بیٹھے کروڑ پتی بننے کا جھانسہ دے کر جعلی ویب سائٹ سے ان کے کروڑوں روپے بٹورلے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ملٹی لیول مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر لوٹ مار کرتے تھے‘ ایف آئی اے نے ملیر‘ قصبہ ‘ بفرزون ‘ بلدیہ میں چھاپے مار کر ریحان انصاری ‘ تبسم کوثر‘ ندیم اور توصیف کو گرفتارکرکے موبائل فون‘ کمپیوٹر ‘ لیپ ٹاپ برآمد کرلیے‘ اب تک ایف آئی اے نے ملزمان کا شکار بننے والے 11 ہزار افراد کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا‘ ملزمان شہریوں سے1.65 ملین ڈالر لوٹ چکے ہیں۔

(378 بار دیکھا گیا)

تبصرے