Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا میں فائرنگ،صرف2017 میں40 ہزار ہلاک

ویب ڈیسک جمعه 14 دسمبر 2018
امریکا میں فائرنگ،صرف2017 میں40 ہزار ہلاک

واشنگٹن ۔۔۔مادیت پرست ،ہر معاملے کو اعداد وشمار میں تولنے والے امریکہ میں بندوق کے فائر سے جان گنوانے والوں کا بھی ڈیٹا جاری ،گن فائر کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نئی تاریخی بلندی پر،امراض پر قابو پانے اور ان کے تدارک کے لئے قائم کئے گئے مرکز ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونٹیشن کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال (2017 میں) صرف امریکہ میں گن فائر سے 40 ہزار افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوا جو گزشتہ چار عشروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس ضمن میں سی این این نے ایک غیر منافع بخش ادارے ایجوکیشنل فنڈ ٹو اسٹاپ گن وائلینس کے مرتب کردہ اعداد شمار کو ہی کاپی کیا ہے۔جس کے مطابق 2017 میں 39773 افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھے اور یہ تعداد 1999کی 28874 کی تعداد میں ہلاکتوں سے 10 ہزار سے بھی زائد ہے۔امریکی سینٹر فار ذیزیز نے بھی ان اعداد و شمار کی درستگی کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق 2017 میں خود کو گولی مارکر ہلاک کرنے والوں کی تعدا د 23854 تھی جو 18 سال کی بلند ترین تعداد ہے۔1999 میں خود کو گولی مارکر ہلاک کرنے والوں کی تعدا د 16599تھی یعنی ان سالوں میں فرق 7000 کے لگ بھگ ہے۔

(410 بار دیکھا گیا)

تبصرے