Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گن کلچر کی گند نہ ہوسکی صاف ،2018 امریکہ کے لئے خوفناک ترین سال

ویب ڈیسک جمعرات 13 دسمبر 2018
گن کلچر کی گند نہ ہوسکی صاف ،2018  امریکہ کے لئے خوفناک ترین سال

لندن /واشنگٹن ۔۔۔ ان واقعات کا ٹریک ریکارڈ رکھنے والے ایک امریکی تعلیمی ہفت روزے کے مطابق2018 کے آغاز سے اس نوعیت کے 23خونچکا واقعات تاریخ میں رقم ہوچکے ہیں ۔1970 سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس پر امریکہ بھر میں گن کلچر کی شد و مد کے ساتھ مذمت جاری ہے۔امریکہ میں تعلیمی سال 180 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اعداد شمار سے یہ عیاں ہے کہ امریکہ کے اسکولزمیں ہر آٹھویں دن فساد ہوتا ہے اور علم حاصل کرنے کی درسگاہ میں انسان کی جان لینے کا پریکٹیکل کر لیا جاتا ہے ۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے فیما کے مطابق 2018 میں ایسے واقعات کی تعداد 94 رہی تھی۔فیما نے کی اپنی فہرست میں تعلیمی اداروں میں پیش آنے والے چھوٹے موٹے فائرنگ کے واقعات کو بھی شامل کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی لسٹ ذرا زیادہ ہی لمبی ہے۔

(342 بار دیکھا گیا)

تبصرے