Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہین مشقیں پاک چین دوستی مزید مضبوط بنا ئیں گی،جنرل قمر جاوید باجوہ

قومی نیوز جمعرات 13 دسمبر 2018
شاہین مشقیں پاک چین دوستی مزید مضبوط بنا ئیں گی،جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی ….پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شاہین سیریز کی مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر پاک چین بین الاقوامی ائیر شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شریک دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی انٹرنیشنل ایئر مشق کے لئے کوششوں کی تعریف کی بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ یہ مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی، اس سے دونوں عظیم اقوام اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ بھی ملے گا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں ممالک کے درمیان شاہین سیریز کی یہ ساتویں مشق ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

(505 بار دیکھا گیا)

تبصرے