Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 27 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں سے 18 ارب ڈالر کا نقصان

قومی نیوز جمعرات 13 دسمبر 2018
توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں سے 18 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد۔۔۔ ورلڈ بینک کی سامنے آنے والی رپورٹ میں توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں سے ملک کو 18 ارب ڈالر کے نقصان کا انکشاف ،وطن عزیز میں پاور سیکٹر کی حالت زار پر عالمی بینک کی مذکورہ رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ گیس کو بجلی کی موثر پیداوار کے لئے مختص کیا جائے اور ٹیرف کا ایسا نظام وضع کیا جائے جو مسئلے کے حل کے لئے کارکردگی کی حوصلہ افزائی پر مبنی ہو۔رپورٹ میں پاکستان کے مالیاتی خسارے کو ٹیرف میں جگہ نہ دینے کی بات کی گئی اور بجلی کی قیمت آخری حد تک بڑھانے کا مشورہ دیا گیا۔تاہم بینک نے مشورہ دیا کہ صرف بجلی کے دام بڑھانے سے مسئلہ حل نہ ہوگا ،اگر نادہندگان سے بلوں کی وصولیاں ،تقسیمی ،ترسیلی نقائص ،چوریوں ،لیکیج ، غیر قانونی کنکشنز سمیت ہر قسم کی بے ضابطگی پر قابو نہ پایا گیا ۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور ایشیا ئی ترقیاتی بینک بھی بجلی کے دام بڑھانے کے مشورے دے رہا ہے۔

(499 بار دیکھا گیا)

تبصرے