Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 26 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیب کی کاروائیوں نے ن لیگ اور پی پی کو قریب کردیا

صابر علی بدھ 12 دسمبر 2018
نیب کی کاروائیوں نے ن لیگ اور پی پی کو قریب کردیا

کراچی ۔۔۔ نیب کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو طلب کئے جانے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ایک صفحہ پر آگئی ہیں۔ بلاول بھٹو کو نیب کے نوٹس دیئے جانے کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مذمت کی ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری پر آصف علی زرداری نے شدید مذمت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں اس بات کی راہ ہموار ہوگئی ہے کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں سامنے آئیں گی جبکہ نیب کی جانب سے صرف اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں ٹارگٹ کئے جانے سے پی ٹی آئی حکومت کی ساکھ بُری طرح متاثر ہوگی اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی حکومت کو بھرپور اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کے تمام تر احتجاج اور مخالفت کو کسی قسم کی اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت نے اب تک نہ صرف پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف کو نہ بنانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے بلکہ دیگر کمیٹیوں کی تشکیل بھی اب تک نہیں کرسکی ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ جمہوریت کی گاڑی جو اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں چل سکے گی اور جمہوری حکومت کے مستقبل کے لئے خطرے سے کم نہیں ہوگی۔

(476 بار دیکھا گیا)

تبصرے