Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے عالمی مالیاتی بحران کے بادل چھارہے ہیں ، آئی ایم ایف

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
نئے عالمی مالیاتی بحران کے بادل چھارہے ہیں ، آئی ایم ایف

لندن ۔۔۔ بلوم برگ کے تحت منعقدہ اجتماع میں عالمی مالیاتی ادارے کے انتہائی اعلی سطحی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی معیشت طوفانی بادلوں کے مرغولے میں گھرتی جارہی ہے اور دنیا کی حکومتیں اور ان کے مرکزی بینکوں میں اتنی اہلیت نہیں کہ اس شدت کے بحران کا مقابلہ کرسکیں ۔مذکورہ بینکنگ کانفرنس میں شریک عالمی ادارے کے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ان حالات میں حکومتوں کو چاہیئے کہ میسر مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے تیز دھوپ والے آخری دو سالوں میں اپنے اپنے سائبان مضبوط کرلیں تاکہ طوفان باد و باراں میں محفوظ رہ سکیں۔اپنے موقف کے دفاع میں کہنا تھا کہ دنیا میں کئی گوشوں سے عالمی اقتصادی بحران کے خطرات پر آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن خدشہ یہی ہے کہ آنے والے سخت دنوں کا سامنا کرنے کے لئے ہمارے اقدامات ناکافی ثابت ہوسکتے ہیں۔

(342 بار دیکھا گیا)

تبصرے