Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 27 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگے موئل فونز پر یکم جنوری سے 38 فیصد ٹیکس لگے گا

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
مہنگے موئل فونز پر یکم جنوری سے 38 فیصد ٹیکس لگے گا

اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی حکومت نے ملک میں سالانہ اربوں روپے کے موبائل فونزکی اسمگلنگ کے انکشاف کے بعد موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور مہنگے فون کی درآمد پر 38 فیصد ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبر تک نان ڈیوٹی پیڈموبائل فون کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ نہیں کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یکم جنوری کے بعد ملک میں آنے والے نان ڈیوٹی پیڈ تمام موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائیں گی اور پکڑے جانے کی صورت میں جرمانہ بھی کیا جائے گا ، ایف بی آر نے اسمگل شدہ موبائل فونز کو ریگولرائز کرانے کا طریقہ کارجاری کردیا ہے ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور ان کو بلاک کرنے کا نظام تیار کیا ہے تاکہ موبائل فون کمیونیکیشن سروسز کوصرف قانونی طور پر خریدے ، فروخت کیے گئے موبائل فون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکے۔ موبائل فون کے تمام منظورشدہ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، مینوفیکچررز ، ڈیزائن مینوفیکچررز اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی موبائل فون درآمد کریں نہ فروخت کریں ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے سے استعمال ہونے والے تمام موبائل فون بدستور فعال رہیں گے جبکہ یکم جنوری کے بعد اسمگل ہونے والی یا پہلے سے نان ایکٹویٹ اسمگل شدہ موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائیں گی۔

(490 بار دیکھا گیا)

تبصرے