Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مشکلات کا فوری حل کیسے ممکن؟

نادیہ حسین بدھ 12 دسمبر 2018
مشکلات کا فوری حل کیسے ممکن؟

روزمرہ زندگی میں اچانک سے کبھی آپ کو کوئی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کا آپ نے سوچابھی نہیں ہوتا اور اگر اس مشکل سے نکلنے کا کوئی فوری حل تلاش نا کیا جائے تو وہ پریشانی کافی شدید ہوجاتی ہے۔ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ مشکلات کو فوری حل کرسکتے ہیں اور کسی بھی بڑی پریشانی کا راستہ روک سکتے ہیں۔
کیڑے اور مچھر کو بھگائیں
اگر آپ کے کمرے میں یا پھر آپ کا پڑائو کسی ایسی جگہ ہے جہاں بہت مچھر ہیں اور آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہاں آپ سوکھا پودینے یا کوئی جڑی بوٹی جلا کر رکھ دیں ،تھوری دیر میں مچھر غائب ہوجائے گے کیونکہ مچھر اور کیڑے اس کے جلنے کی بدبو پسند نہیں کرتیاور اس بدبو سے دور بھاگ جاتے ہیں۔
شدید سردی سے بچائو
آپ کسی ایسے مقام پر موجود ہیں جہاں شدید سردی ہے اور آپ کے پاس سردی سے بچنے کے لئے مناسب انتظام نہیں ہو تو آپ جیکٹ یا سوئٹر کے اندر گھاس یا پھر پتے رکھ لیجئے یہ آپ کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرے گا اور آپ کو ہائپو تھرمیا سے بچائے گا۔
گندے پانی کو صاف بنائیں
آپ کے پاس پینے کو صاف پانی ختم ہوگیا اور صرف گنداپانی موجود ہے تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ گندے پانی سے بھری بوتل کو زمین سے کچھ اوپر رکھیں اور اس میں ایک صاف ٹی شرٹ ڈبو دے اور اس شرٹ کا دوسرا سرا ایک دوسری بوتل میں ڈال دیجئے اور پھر کچھ ٹائم بعد گندا پانی فلٹر ہوکر دوسری بوتل میں چلا جائے گا۔

(468 بار دیکھا گیا)

تبصرے