Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لوگ کہہ رہے ہیں ،مودی بدعنوان ہیں۔راہول گاندھی

ویب ڈیسک بدھ 12 دسمبر 2018
لوگ کہہ رہے ہیں ،مودی بدعنوان ہیں۔راہول گاندھی

نئی دہلی ۔۔۔ بھارت میں ریاستی انتخابات میں مودی کی حکمران جماعت بی جے پی پر بازی لے جانے کے بعد کانگریس کے صد ر راہول گاندھی نے میڈیا سے خطاب میں بھارتی عوام اور پارٹی کارکنان کو جیت کا حقدار قرار دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی نے لوگوںکے دلوں کی دھڑکنیں سننا بند کر دیں تھیں۔وزیر اعظم مودی نے ملک کے پورے اقتصادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ حق میں نتائج آنے کی وجہ سے حزب اختلاف کا اتحاد مستحکم ہوگیا ہے اور 2019 کے بھارتی عام انتخابات میں ان کی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادی ہی فتحیا ب رہیں گے۔اتنی بڑی اور غیر متوقع کامیابی کے باوجود انہوں نے سلجھے اور مدبرانہ لہجے میں واضح کیا کہ ہم ان (بی جے پی )سے نظریاتی اختلافات ضرور رکھتے ہیں قطعی نہیں چاہیں گے کہ ہمبھارت سے ان کو مٹا دیں ، ہم تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی کی کھل کر تنقید کی اور بولے کہ پچھلے عام انتخابات میں عوام کے سامنے کچھ وڑن رکھے ، نو جوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا ، کسانوں کے مسائل حل کرنے کییقین دہانی کرائی ، بدعنوانی سے جنگ کا اظہار کیا ، لیکنایسا کرنے میں ناکام رہے اور بدعنوانی کی تو یہ حالت ہے کہ ملک سے کیا دور کریں گے جب لوگ آج خود کہہ رہے ہیں کہ مودی بدعنوان ہیں ۔ میں نے اس انتخابی عمل سے انکساری کا درس لیا ، مودی سے بھی بہت کچھ سیکھا۔ ان سے یہ سیکھا کہ مجھے کیا نہیں کرنا چاہیے۔پارٹی کارکنان کو ببر شیر مانتا ہوں ان کو اب اپنی ذمہ داری سمجھنی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ان انتخابات میں راہول کی جماعت کو دو ریاستوں میں شکست اور تین ریاستوں میں کامیابی ملی ۔جس کے بعد کانگریس حکومت بنانے کی راہ پر چل پڑی ہے

(369 بار دیکھا گیا)

تبصرے