Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 27 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بڑی سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے کی تیاریاں

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
بڑی سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے کی تیاریاں

لاہور۔۔۔۔ملک کی بڑی سیاسی شخصیات اور ٹاپ بیوروکریٹس کو کرپشن کیسز میں جاری انکوائریوں میں جلد حراست میں لے لیا جائے گا،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حکومتی جماعت کی اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کرپشن کے خلاف انکوائریاں کرنے والے وفاقی اداروں کے افسروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرپشن میں ملوث بڑی سیاسی شخصیات اور ٹاپ بیوروکریٹس پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا کیونکہ کئی انکوائریاں جلد مکمل ہونے جا رہی جس کے بعد متعلقہ اداروں کے پاس انکو حراست میں لے کر تفتیش کرنے کا خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے گا،ان کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو دوحہ کی فلائٹ سے اسی لئے آف لوڈ کیا گیا تاکہ وہ اپنے خلاف جاری انکوائری میں حراست سے بچنے کے لئے ملک سے باہر جا کر نہ بیٹھ جائیں،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جاری انکوائریوں میں ان کو حراست میں لیا جا سکتا ہے ،مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ان کے قریبی اپنی قیادت کے خلاف سلطانی گواہ بننے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن تحقیقاتی ادارے ٹھوس شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تا کہ کرپٹ سیاسی لیڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جا سکے۔

(480 بار دیکھا گیا)

تبصرے