Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 26 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بشریٰ بی بی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
بشریٰ بی بی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

لاہور۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 2018 کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔ دنیا میں سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے 2018 میں سرچ کی گئی شخصیات کے حوالے سے رپورٹ شائع کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی گئی شخصیت وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیں۔رواں برس فروری میں عمران خان کی تیسری اہلیہ بننے والی بشریٰ بی بی پاکستان کی خاتون اول ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں گوگل پرسرچ کئے جانے والوں میں بھی اول نمبر پر آئی ہیں۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور برطانوی شہزادہ ہیری رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، اور ٹویٹر پر شاہی خاندان کے آفیشل اکائونٹ سے 15 اکتوبر کو شہزادی میگھن مارکل کے امید سے ہونے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ میگھن مارکل کو پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔میشا شفیع گلوکاری کے میدان میں تو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں تاہم گلوکار علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات نے رواں سال میشا کو خبروں کی زینت بنائے رکھا، اور شاید یہی وجہ ہے کہ گوگل کی رپورٹ کے مطابق انہیں پاکستان میں گوگل پر سرچ کئے جانے والوں میں تیسرے نمبر پر جگہ ملی۔عمران خان کی دوسری بیوی بننے والی ریحام خان اپنی ازدواجی زندگی میں بری طرح ناکام ہوگئیں، جب کہ ان کی کتاب کو بھی وہ پذیرائی حاصل نہ ہوسکی جس کی انہوں نے امید لگا رکھی تھی، تاہم پاکستان میں گوگل پر سرچ کئے جانے والوں میں ان کا نمبر چوتھا ہے۔

(503 بار دیکھا گیا)

تبصرے