Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف شرائط سے قبل روپے کی قدر میں تنزلی کی،اسد عمر

ویب ڈیسک بدھ 12 دسمبر 2018
آئی ایم ایف شرائط سے قبل روپے کی قدر میں تنزلی کی،اسد عمر

اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہان کی حکومت نے آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات سے قبل ہی روپے کی قدر میں تنزلی کی، شرح سود کو بلند کیا اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا کیوں کہ عالمی مالیاتی ادارے کی ممکنہ شرائظ سے قبل ایسا کیا جانا ان کے حکومت کے خیال میں ضروری سمجھا جارہاتھا۔بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اسٹیفن سکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں عالمی ادارے کی پابندیوں اور شرائط کا انتظارکرنے کے بجائے ابتدائی سو دن کے اندر خود ہی ایسے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔اپنی دانست میں اقتصادی اور مانیٹرنگ پالیسی اصلاحات کی صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور ضروری نہیں سمجھتے کہ ان امور پر عالمی ادارہ ہمیں آرڈر دے۔ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ فل الوقت اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیںتاہم بات چیت جاری ہیلیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے واضح کردیا کہ اس امر پر اختلاف نہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا بلکہ اختلاف تو اقدامات کی رفتار، ترتیب اور وسعت پر پیدا ہواہے۔ایک سوال کے جواب میں تفصیل سے بتایا کہبھارت بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میںدہشت گردی کروا ہا ہے ،کلبھوشن یادو کی گرفتاری ثبوت ہے۔بلوچستان کی عوام سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔

(374 بار دیکھا گیا)

تبصرے