Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مالی بحران سے نکلنے کیلئے نئے ٹیکسوں پر غور

قومی نیوز منگل 11 دسمبر 2018
مالی بحران سے نکلنے کیلئے نئے ٹیکسوں پر غور

اسلام آباد ۔۔۔۔حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ اضافی ٹیکسوں کے ذریعہ آمدنی بڑھانے کیلئے راہیں تلاش کرے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس کیلئے مختلف امکانات، ممکنات ، متبادل اور طریقے زیرغور ہیں۔ جس میں اضافی آمدن کیلئے رواں مالی سال کے باقی حصے میں قومی اسمبلی میں نیا مالیاتی بل متعارف کرانا بھی شامل ہے۔ جو اقدامات زیرغور ہیں ان میں درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافہ، مختلف اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اور پٹرولیم مصنوعات پر معیاری جی ایس ٹی شرح کیلئے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات میں نان فائلرز کے لئے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ بھی زیرغور ہے۔ رواں ماہ یعنی دسمبر 2018ء کے لئے ایف بی آر کو 469 ارب روپے کی وصولیوں کا مشکل ہدف درپیش ہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ ماہ کے دوران 5 سے 7.9 فیصد کی حد میں وصولیاں کیں اور اس کے لئے رواں ماہ 10.7 فیصد کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔

(559 بار دیکھا گیا)

تبصرے