Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

احتساب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، کراچی میں جائیداد کی قیمتیں گرنے لگیں

ویب ڈیسک منگل 11 دسمبر 2018
احتساب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، کراچی میں جائیداد کی قیمتیں گرنے لگیں

کراچی۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت  شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور احتساب کے حوالے سے سر گر میوں کے باعث شہر کی تعمیراتی صنعت کی سر گرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں، نئے تجارتی و رہائشی پروجیکٹس اور رہائشی سوسائٹیوں میں خرید وفروخت میں کمی آگئی ہے، پراپرٹی میں سر مایہ کاری کرنے والے سر مایہ کار حالات سے شدید پریشان و خوف ذدہ ہیں ، جبکہ کمرشل پروجیکٹ بنانے والے بلڈرز نے بھی تعمیراتی سر گر میاں تقریباً بند کردی ہیں ، جس کے سبب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی فارغ ہوگئے ہیں ، بلڈرزکے جو پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں جن کو فروخت کرنے کے لئے بلڈرز مارکیٹنگ کررہے ہیں ان پروجیکٹ میں بھی خریداروں کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی، بلڈرز اور پراپرٹی اسٹیٹ بروکرز کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر جو کارروائیاں ہورہی ہیں اس سے سر مایہ کار ی کرنے والے لوگ بہت خوف زدہ ہیں ، کیونکہ سر مایہ کاری کی بڑی تعداد وہ ہوتی ہے جو ٹیکس بچانے کے لئے پراپرٹی میں سر مایہ کاری کرتے ہیں ، پر اپرٹی کے کاروبار میں سر مایہ کاری کرنے پر منافع کی شرح سو فیصد تک ہے، تاہم موجودہ حالات کے باعث پراپرٹی کی خرید و فروخت میں کمی آچکی ہے،اربوں کے تیار تجارتی و رہائشی منصوبوں میں کو ئی خریدار پراپرٹی خریدنے کو تیار نہیں ہے، خریداروں میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ پروجیکٹ کی دستاویزات درست ہیں یا نہیں ، مارکیٹ میں شدید کنفیوژن پائی جاتی ہے، بلڈرز اور اسٹیٹ بروکرز کا کہنا ہے کہ دو روز سے بحریہ ٹائون کے حوالے سے احتجاج نے مزید صورتحال کو نازک بنادیا ہے کیونکہ بحریہ ٹائون شہر کا ’’رول ماڈل‘‘ پروجیکٹ تھا ، جس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تو عام بلڈرز نے محتاط انداز اختیار کرلیا ہے۔

(414 بار دیکھا گیا)

تبصرے