Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہاتیر محمد بھی یوٹرن فلسفہ کے پیروکار نکلے

قومی نیوز پیر 10 دسمبر 2018
مہاتیر محمد بھی یوٹرن فلسفہ کے پیروکار نکلے

کوالالمپور ۔۔۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے آئیڈیل ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا بھی یو ٹرن کے بارے میں بیان سامنے آگیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی لیڈر اپنے ابتدائی وعدوں سے پیچھے ہٹ جائے یا یوٹرن لے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ملائشین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بعض مرتبہ لوگوں نے غلطیاں کیں اور وہ اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹے کیونکہ انہیں جب احساس ہوتا ہے کہ ایسا کرنے میں ہی عقلمندی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسا اوقات ہم غلط راستے پر چل نکلتے ہیں،پھر ہم واپس پلٹتے (یوٹرن لیتے) ہیں لیکن یہ صرف اس لئے ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہم ہر لحاظ سے خامی سے پاک نہیں ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یو ٹرن لینے والا عظیم لیڈر ہوتا ہے۔یاد رہے کہ مہاتیر محمد کے سیاسی مخالفین ان پر ہمیشہ ہی یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔

(564 بار دیکھا گیا)

تبصرے