Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سالانہ 26 کھرب ڈالر کی کرپشن،اقوام متحدہ کا انکشاف

قومی نیوز پیر 10 دسمبر 2018
سالانہ 26 کھرب ڈالر کی کرپشن،اقوام متحدہ کا انکشاف

واشنگٹن ۔۔۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے یہ شرمناک انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 26 کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10 کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں۔گویا اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کا کہناتھا کہ عالمی جی ڈٰ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے۔جب کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے۔اقوام متحدہ نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اقدامات کو مزید مستحکم کریں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس سے معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر ضرب لگتی ہے۔عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں کوئی ملک، قوم یا خطہ کرپشن سے بچا ہوا نہیں ہے۔کرپشن کے خلاف بنرد آزما ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی عالمی ادارے کے اس پیغام کی توثیق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کرپشن کی وجہ سے معاشرے کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

(563 بار دیکھا گیا)

تبصرے