Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر قابو میں نہ آسکا‘ 140 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک هفته 08 دسمبر 2018
ڈالر قابو میں نہ آسکا‘ 140 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی۔۔۔۔ پاکستانی کرنسی کی قدر میں ہفتہ کے آخری روز مزید تنزلی‘ ڈالر مزید مہنگا‘ 140 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں طلب کے مقابلے میں ڈالر کی قلت رہی جس کے باعث امریکی کرنسی مزیدمہنگی ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق آئندہ چند روز میں ڈالر 142 سے 145 روپے تک ہوجانے کا امکان ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز 14 پیسے کی تبدیلی کے بعد ڈالر کی قیمت خریدو فروخت بالترتیب 138.88 اور 138.90 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی اور قیمت خرید 139.20 روپے جبکہ قیمت فروخت 139.70 روپے ہوگئی۔ بلحاظ یورو پاکستانی روپے کی قدر میں 1.10 روپے کی تنزلی آئی اور قیمت خریدو فروخت بالترتیب 157 اور 158.80 روپے ہوگئی۔

(391 بار دیکھا گیا)

تبصرے