Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

قومی نیوز پیر 03 دسمبر 2018
فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی۔۔۔۔ پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیاہے ‘ پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کوٹوئٹر پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں میرا سفر ختم ہوگیاہے‘ فوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں میں ملک کی ترقی کے لیے دعا کرتی رہوں گی اور اب آئندہ فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گی‘ فوزیہ قصوری اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تھیںاور 24 مئی 2018 ء کو عام انتخابات سے قبل قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی‘ فوزیہ قصوری کا شمار تحریک انصاف کے ابتدائی لوگوں میں ہوتا تھااور انہوںنے ہرمشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر بھی رہیں۔

(313 بار دیکھا گیا)

تبصرے