Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٰٰیک نہ شد ، دو شد ،آج سے ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی بند

قومی نیوز جمعه 30 نومبر 2018
ٰٰیک نہ شد ، دو شد ،آج  سے ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی بند

کراچی ۔۔۔ کراچی میں ٹریفک پولیس ترجمان نے کردیا اعلان ،گرین لائن بس منصوبے کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کی غرض سے نمائش چورنگی تا کیپری سینیما روٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جبکہ اکتوبر سے پہلے ہی گرین لائن منصوبے پر عمل درآمد کی غرض سے ایک ٹریک بند پڑا ہے اور مذکورہ منصوبے پر سست روی سے کام جارہی ہے ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریک بند تو یکم دسمبر سے کیا جارہاہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے دوبارہ ٹریفک کے لئے کب کھولا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ راستہ بحال ہونے میں چند دن نہیں بلکہ ـکئی ہفتے لگ سکتے ہیں ،اس دوران نمائش چورنگی آنے والے ٹریفک کا رخ براستہ پیپلز سیکریٹریٹ ، صدر کی پریڈی اسٹریٹ کی جانب موڑا جائے گا۔یاد رہے کہ اکتوبرمیں پہلا ٹریک بند کرنے کے بعد اس راستے کو استعمال کرنے والے شہریوں کو بہادر یار جنگ روڈ کا راستہ دکھایا گیا تھا۔

(284 بار دیکھا گیا)

تبصرے