Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سدھو سکھوں کے ہیرو بن گئے‘وزیراعلیٰ بننے کا امکان

قومی نیوز جمعرات 29 نومبر 2018
سدھو سکھوں کے ہیرو بن گئے‘وزیراعلیٰ بننے کا امکان

لاہور۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اور عمران خان کے دیرینہ دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پورے بھارت میں سکھوں نے ہیرو کا درجہ دے دیا ہے، اکثریت اس بات کی پیشگوئی کر رہی ہے کہ سدھو آنے والے دنوں میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں جبکہ ان کی اپنی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور اپنی خفت مٹارہے ہیں ، سکھوں کی طرف سے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی طرف سے گورداسپور بھارت میں راہداری کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے آرمی چیف کا نام لے کر ان پر کی گئی تقریر کو بھی افسوسناک قرار دیا۔دریں اثناء بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاہے کہ تقریب کے شرکا میری پگڑی کے لعل ہیں، ایک فرشتے نے ہمارا71سال کا انتظار ختم کردیا، امن کے لئے سوچ بدلنا ہوگی،پاکستان نے سرحد کھول کر ہمیں خوشیوں سے مالا مال کردیا۔کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جب بھی کرتارپور راہداری کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس کے ساتھ عمران خان کا نام ضرور لکھا جائے گا۔ پاکستان نے سرحد کھول کر پوری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو کبھی سیاست یا دہشت گردی کی نظر سے نہ دیکھا جائے ، خون خرابہ بند ہونا چاہیے ، امن آنا چاہیے ، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔کوئی اس آگ کو مٹانے والا ہونا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنا وعدہ نبھایا، دونوں حکومتوں کو احساس ہونا چاہیے کہ اب آگے بڑھنا ہے۔

(258 بار دیکھا گیا)

تبصرے