Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کیا آپ بھی سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی بیمار پڑ جاتی ہیں؟

عنبرین فاروقی بدھ 28 نومبر 2018
کیا آپ بھی سردیاں شروع ہونے  سے پہلے ہی بیمار پڑ جاتی ہیں؟

موسم کے مضر اثرات سے خود کو بچانا بہت ضروری ہے خاص طور پر جب سردی شروع ہورہی ہویوں تو سردی کا موسم بہت لطف دیتا ہے لیکن اگر اس سے پوری طرح حفاظت نہ کی جائے توکئی طرح کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیںسردی میں بہت زیادہ باہر رہنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنی صحت کا خیال رکھا جائے موسم کی تبدیلی میں آپ جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی زیادہ فائدے میں رہیں گے۔
سردرد:سردی کے موسم کا سر درد کوئی عام درد نہیں ہوتااس سے آنکھوں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے اورعام کام کاج میں بھی مشکل ہوتی ہے اس صورت میں گھر سے باہر نکلنا اور لوگوں سے ملنا جلنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ مایوسی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں
عام طور پر یہ درد ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے ہوتا ہے باہر کا ٹھنڈا موسم دماغ کو جما دیتا ہے اور سردرد کا باعث بنتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سر اور کانوں کو ٹھنڈ سے بچا نے کے لئے ٹوپااور مفلرپہنا جائے
ناک اور آنکھوں میں پانی آنا:شدید سردی کے موسم میں خشکی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے خشک ہو امیں سانسلینے سے پھیپھڑے اور سانس لینے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ان مسائل سے بچنے کے لئے ہوا میں نمی کو بڑھانے کی کوشش کرنا چاہئے جب ناک میں بلغم بننا شروع ہوتا ہے تو یہ عام طور پرپانی کی شکل میں باہر آتا ہے ٹھنڈی اور خشک ہوا آنکھوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جہاں آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے نمی ضروری ہے وہیں زیادہ نمی بھی آنکھوں میں پانی اور سوزش کا باعث بنتی ہے لہٰذا پریشان ہونے اور فوری طور پر دوائیں لینے کے بجائے صبر کریں اور ٹھنڈی ہوا سے بچیںوقت کے ساتھ ساتھ یہ خود ہی صحیح ہو جائے گا۔
سانس لینے میں پریشانی ہونا :جیسے پہلے بھی بتایا جاچکا ہے کہ خشک اور ٹھنڈی ہو ا آپ کے پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہے یہ خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کے پھیپھڑے کمزور ہو ںیا کسی قسم کے مسائل کا شکار ہوں سردی کے موسم میں سینہ جکڑنا کھانسی یا سانس لینے میں پریشانی ہونا عام شکایت ہے
کھانسی یا سینے کی جکڑن کسی بھی موسم میں ہوسکتی ہے لیکن سردیوں میں یہ خاص طور پر شدت اختیار کرلیتا ہے لہٰذا اس کی علامات کو ہلکا لینے کے بجائے فوری طبی امداد لینا ضروری ہے کیونکہ زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں یہ دل کے دورے یااسٹروک کا باعث بھی بن سکتا ہے گرم لباس اور غذا کا استعمال آپ کو اس سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
کیلوری جلانے کا مسئلہ:اگر آپ سخت ورزش کرنے والے ہیں تو آپ چہل قدمی اور جوگنگ سے کبھی مطمئن نہیں ہونگے سردی میں جم جانا اور ورزش کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے لیکن پھر بھی موسم کی وجہ سے ورزش نہ کرنا تو کوئی بات نہیں
بلاشبہ اگر آپ سردی میں اپنا ورزش کا روٹین جاری رکھیں گے تو ناصرف آپ کو گرمائی ملے گی بلکہ آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوگااور وزن بھی تیزی سے کم ہوگاسردی میں آپ جتنی کوشش کریں گے اتنی ہی کیلوریز جلے گی لہٰذا سردی میں ورزش ترک کرنے کے بجائے پسینہ لانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اس طرح زیادہ کیلوریز جلے گی۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے